وفاقی حکومت نے معیشت کو بہتر بنانے اور ادائیگیوں میں توازن پیدا کرنے کے لئے اصلاحاتی ایجنڈا تیار کر لیا ،مختلف ذرائع سے رقوم اکٹھے کر کے ملکی معیشت کو سہار ادیا جائیگا، ذرائع وزارت خزانہ

پیر 10 فروری 2014 07:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10فروری۔2014ء ) وفاقی حکومت نے معیشت کو بہتر بنانے اور ادائیگیوں میں توازن پیدا کرنے کے لئے ایک اصلاحاتی ایجنڈا تیار کیا ہے جس کے ذریعے مختلف ذرائع سے رقوم اکٹھے کر کے ملکی معیشت کو سہار ادیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں ایسے اقدامات پر ذور دیا گیا ہے جن سے ملک کے مالیاتی خسارے کو کم کیا جاسکے اور ادائیگیوں کے توازن کوبھی بہتر بنایا جائے گا ، شرح تبادلہ کو مستحکم کرنا بھی حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کولیشن سپورٹ فنڈ، تھری جی ٹیکنالوجی ،دیگر سپیکٹرم لائسنسز کی نیلامی اور یورو بانڈکے اجراء سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے ذرائع کامزید کہنا تھا کہ کہ اِن رقوم کے ملنے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال بہتر بنانے اور بیرونی قرضے اداکرنے کی صلاحیت بہتر ہو جائے گی، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے منڈی کے منفی رحجانات دور کرنے میں مددملے گی جو روپے کی قدر میں کمی کا او ر مہنگائی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔