خصوصی عدالت غیر قانونی ہے، پرویز مشرف خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، احمد رضا قصوری ، خصوصی عدالت کا بنچ تبدیل کیا جائے،پرویز مشرف کاکیس اللہ دتہ کا کیس نہیں جو حکومت مذاق بنا لے،سابق صدر عدالتوں کا سامنا کرینگے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 11 فروری 2014 04:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11فروری۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت غیر قانونی ہے،پرویز مشرف خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے،خصوصی عدالت کا بنچ تبدیل کیا جائے،وزیراعظم اپنے وزراء کے غیر سنجیدہ بیانات کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے بیرون ملک سے واپس آکر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کیا ہے،پرویز آئین وقانون پر اعتماد کرتے ہیں،وہ اپنے کیس کا دلیری کے ساتھ سامنا کریں گے،انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت کا بنچ سابق چیف جسٹس کا تشکیل کردہ ہے ،جو سابق صدر کے خلاف ذاتی عناد پر منحصر ہے،احمد رضا قصوری نے کہا کہ خصوصی عدالت غیر قانونی ہے،پرویز مشرف عدالت میں پیش ہوں گے،حکومت خصوصی عدالت کا نیا بنچ تشکیل دے،انہوں نے کہا کہ سابق صدر آرمی کے سربراہ رہے ہیں،سابق صدر کا کیس آرمی ایکٹ کے تحت چلنا چاہئے،یہ کسی اللہ دتہ کا کیس نہیں ہے جو حکومت نے مذاق بنا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :