انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے سیاستدانوں، صحافیوں اور ارکان پارلیمنٹ کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے سے متعلق تحریک استحقاق سینٹ میں پیش ،چیئرمین سینٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا، اس حوالے سے قانون سازی بھی ہونی چاہیے،راجہ ظفرالحق

جمعرات 13 فروری 2014 03:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اگست۔2014) انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے سیاستدانوں، صحافیوں اور ارکان پارلیمنٹ کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے سے متعلق تحریک استحقاق سینٹ میں پیش کر دی گئی ،چئیرمین سینٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیاجبکہ قائد ایوان راجہ ظفرا لحق نے تجویز دی کہ اس حوالے سے قانون سازی بھی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینٹ کے اجلاس میں سینیٹر حاجی عدیل نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایک اخبار میں خبر شائع ہوئی ہے کہ انٹیلی جنس ادارے سیاستدانوں، صحافیوں اور ارکان پارلیمنٹ کے ٹیلی فون ٹیپ کر رہے ہیں، انٹیلی جنس اداروں کے اس اقدام سے مجھ سمیت تمام ارکان کا استحقاق مجروح ہوا ہے اس لئے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے بھی سینیٹر حاجی عدیل کی تائید کی اور معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی اہم ہے، کئی ممالک کو اس کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ خفیہ ادارے لوگوں کی دستاویزات ، بات چیت تک رسائی حاصل کر نا عام بات ہے اس حوالے سے قانون سازی بھی ہونی چاہیے ۔یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں جس پر چیئرمین نے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :