حکومتی کمیٹی نے طالبان شوریٰ کے خط کا جواب دیدیا ، تشدد کے خاتمے کا مطالبہ، طالبان شوریٰ ایسے بیانات سے گریز کرے جن سے مذاکراتی ماحول متاثر ہو ،حکومتی کمیٹی،حکومتی کمیٹی کی جانب سے لکھا گیا خط موصول نہیں ہوا، مذاکرات میڈیا کے ذریعے نہ کئے جائیں،خط کے مندرجات پہلے ہمیں بتائے جاتے تو اچھا تھا،مولانا سمیع الحق، خط دوبارہ فیکس کردیا ہے، یوسف شاہ نے وصول ہونے کی تصدیق کردی ہے،مندرجات نہیں بتاسکتے، سمیع الحق کے بیان کے کچھ دیر بعد عرفان صدیقی کی وضاحت
جمعہ 14 فروری 2014 03:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)حکومتی کمیٹی نے طالبان شوریٰ کے خط کا جواب دیدیاہے جس میں پرتشدد کارروائیاں ختم کرنے پر زوردیا گیا ہے، حکومتی اور طالبان کمیٹی کے درمیان جلد ملاقات ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو اسلام آباد میں طالبان سے مذاکرات کرنیوالی حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے طالبان شوریٰ سے ملاقات کے بعد پیش کی گئی طالبان کمیٹی کی رپورٹ پر تفصیلی غور کیا گیا ۔
اجلاس میں امن مذاکراتی کمیٹی کے ارکان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی،میجر (ر) محمد عامر،رحیم اللہ یوسفزئی اور رستم شاہ مہمند شریک ہوئے۔سرکاری طور پر جاری ہونیوالے بیان کے مطابق جمعرات کی صبح طالبان کمیٹی کو تحریری طور پر حکومتی کمیٹی نے اپنے باضابطہ ردعمل سے آگاہ کر دیا ہے۔(جاری ہے)
حکومتی کمیٹی نے طالبان شوریٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں جن سے مذاکرات کا ماحول متاثر ہو اور تشدد کی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔
جوابی خط میں زوردیا گیا ہے کہ اگر اس طرح کی کارروائیاں چھوٹے گروپس کرتے ہیں تو ان کیخلاف کارروائی کرنا بھی تحریک طالبان کی ذمہ داری ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان جلد ملاقات ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ادھر طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کی تجاویز حکومت تک پہنچادی ہیں اورجواب کے منتظر ہیں تاہم دونوں کمیٹیوں کے درمیان آج اور کل اجلاس متوقع نہیں ہے۔پروفیسر ابراہیم طالبان کمیٹی کے وہ رکن ہیں جو کمیٹی کے کوآرڈینیٹر یوسف شاہ کے ہمراہ طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کرنے گئے تھے ، طالبان کے مطالبات لے کر واپس آئے اور پھر اپنی پوری کمیٹی کے ہمراہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات میں طالبا ن کے مطالبات سامنے رکھ دیئے۔ 11 فروری کو ہونے والی یہ ملاقات اگرچہ غیر رسمی کہلائی لیکن اس کے بعد سے اب تک دونوں کمیٹیوں کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ پروفیسر ابراہیم کاکہنا ہے کہ انہوں نے طالبان کے مطالبات حکومت تک پہنچادیئے ہیں اور اب جواب کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ مذاکرات کی رفتار سے کسی حد تک مطمئن ہیں۔دوسری طرف طالبان کمیٹی کے ایک اور رکن رستم شاہ مہمند کا کہنا ہے کہ طالبان نے سیز فائر پر اتفاق کیا ہے ، ان کے کچھ مخالفین مذاکرت کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔جبکہ آج کراچی میں پولیس وین پر حملے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاکہ مذاکرات کا عمل بے معنی ہوتا جارہاہے۔ادھرطالبان کی مذاکراتی کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے لکھا گیا خط موصول نہیں ہوااور مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات میڈیا کے ذریعے نہ کئے جائیں میڈیا کو خط کے مندرجات سے قبل ہمیں بتا دیا جاتا تو اچھا تھاجبکہ حکومتی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ خط بھیج دیا ہے، یوسف شاہ نے وصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔میڈیا کے مطابق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ملک بھر میں جاری حالیہ دھماکوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ملک میں حالیہ جاری تشدد کی کارروائیاں بند کی جائیں ۔میڈیا رپورٹ پر خبر آنے کے بعد طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے تحفظات کا اظہار کیا اور مولانا سمیع الحق کی طرف سے کہا گیا کہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے لکھا گیا خط ہمیں موصول نہیں ہوا ۔بہتر تھا کہ میڈیا پر خط کا ذکر آنے سے پہلے ہمیں بتایا جاتا ۔میڈیا کے ذریعے ہمارے ساتھ مذاکرات نہ کئے جائیں بلکہ ہمارے ساتھ بالمشافہ ملاقات کریں۔طالبان کمیٹی کے رکن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہم میڈیا کو نہیں بتاتے کہ ہماری ملاقات کہاں ہو رہی ہے لیکن حکومتی کمیٹی کا کارکن میڈیا ایس ایم ایس کے آگاہ کر دیتے ہیں اور میڈیا وہاں پہنچ جاتا ہے لہذا مذاکرات کی کامیابی کے لئے حکومتی کمیٹی ذرا احتیاط سے کام لے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق مولانا سمیع الحق کی طرف سے یہ بیابن سامنے آنے کے کچھ دیر بعد حکومتی کمیٹی کے رابطہ کار عرفان صدیقی نے بتایا کہ خط دوبارہ فیکس کردیا گیا ہے اور طالبان کمیٹی کے رابطہ کار یوسف شاہ نے خط ملنے کی تصدیق کردی ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ خط کے مندرجات نہیں بتا سکتے تاہم میڈیا نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ اس خط میں ایسے بیانات سے گریز کا مطالبہ کیا گیا ہے جن سے مذاکرات کا ماحول خراب ہو جبکہ پرتشدد کارروائیاں روکنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 14 فروری 2014 کی مزید خبریں
-
فیصل بنک قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ،کوارٹر فائنلز میں اسلام آباد لیپرڈز اور لاہور لائنز کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ، سیالکوٹ سٹالئنز ، ملتان ٹائیگرز کی ٹیموں کو شکست کا سامنا، 6مرتبہ کی قومی ... مزید
-
کراچی ،صدر مملکت کا سندھ میں معیار تعلیم بہتر کرنے کے عزم کا اظہار ،وفاقی سیکریٹریز اور اداروں کے سربراہان کی تعیناتی میں کوئی تفریق نہیں کی گئی،ممنون حسین
-
بلوچستان کے تمام وزراء بااختیار ہیں،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،میری کوشش ہے کہ ان کے محکموں سے متعلق کوئی بات یا مسئلہ ہوتو ان سے اختلاف نہ کروں ،ہمارے وزراء اختیارات کے حوالے سے مطمئن ہیں، سابق حکومت ... مزید
-
کوئٹہ ،توتک سے اجتماعی قبر کی دریافت و ملنے والی لاشوں سے متعلق جوڈیشل انکوائری ٹریبونل نے کام شروع کردیا
-
شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ،صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، محکمہ جیل خانہ جات کے ملا زمین کیلئے شہداء پیکیج 30لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کی منظوری،ایلیٹ ... مزید
-
کراچی،فائرنگ کے مختلف واقعات میں اے این پی کے عہدایدار سمیت 3 افراد ہلاک
-
خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید احمد کے درمیان قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تکرار،چیئرمین نوید قمر کو مداخلت کرنا پڑی ، ”سیزفائر“ کرادی
-
کوئٹہ، فرنٹئیر کور کا شرپسندو ں کیخلاف سرچ آپریشن،6 شرپسندہلاک ،ہلاک ہو نیوالے شرپسندو ں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں مخصوص نوعیت کا بارود اور ایمونیشن برآمد
-
خواتین کو ہراساں کرنے کے قانون کا طالبات پر اطلاق،نئے صوبوں کا قیام،محنت کشوں کیلئے خصوصی نشستیں اور دوہری شہریت ،قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی میں کسی بل پر اتفاق رائے نہ ہوسکا، تمام بل موخر،مولوی ... مزید
-
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پی ایم ڈی سی اور وزارت ہیلتھ سروسز کے درمیان جاری جنگ ختم کرانے میں ناکام،پی ایم ڈی سی انتخابات اور ایگزیکٹو باڈی ... مزید
-
پاکستان میں زر مبادلہ کے ذخائر 8سال میں کم ترین سطح پر آگئے،سٹیٹ بینک،ذخائر میں خطرناک حد تک کمی،ایک ماہ کی درآمدات کا زرمبادلہ بھی نہیں بچا،میڈیا رپورٹ
-
غیر قانونی تقرریوں اور اربوں روپے کے قرضے من پسند لوگوں کو معاف کرنے کاالزام،اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذکاء اشرف کے خلاف ایف آئی اے اور نیب کو انکوائری کا حکم
-
کارکنان کا ماورائے آئین مبینہ قتل، ایم کیو ایم کا سینٹ کے باہر سے احتجاج کا باقاعدہ آغاز ،ایم کیو ایم کے 45 کارکن تاحال لاپتہ ہیں‘تحفظ کیلئے جہاں بھی جاناپڑاجائینگے، نسرین جلیل ،ہم آپریشن کیخلاف ... مزید
-
”معاملہ اتنا اہم نہیں بعد میں سنا جائے گا“،نجم سیٹھی کے خلاف مبینہ کرپشن ریفرنسز نہ کھولنے پر چیئرمین نیب کیخلاف درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
-
ڈیرہ غازی خان‘زمین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کا گھر جلاڈالا ،3 بچے جھلس کر جاں بحق، 6 افراد ز خمی،بیٹے سلیمان نے زمین میں زیادہ حصہ نہ دینے پر سب کو قتل کر نے کی دھمکی دی تھی، والد، ملز م جا ئے وقو ... مزید
-
نندی پورپراجیکٹ مئی میں100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کریگا،شہباز شریف،تمام گرڈ سٹیشن مکمل کرلئے،پراجیکٹ پر حیران پیش رفت ہوئی ،کام انسانوں نے نہیں جنون نے کیا ،وزیراعلیٰ کا نندی پور پلانٹ کے دورہ ... مزید
-
بھارتی لوک سبھا میں ارکان ایک دوسرے سے گتھم گتھا، مرچوں کا اسپرے، چھریاں تک نکل آئیں،آج بھارت کی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اسپیکرلوک سبھا
-
عراق،بغداد کے شاپنگ سینٹر میں 2 خود کش دھماکے، 6 افراد ہلاک، 16 زخمی
-
حمص میں جاری جنگ بندی میں مزید تین روز کی توسیع،اقوام متحدہ کی نگرانی میں وسطی شہر میں پھنسے ہوئے 1400 شہریوں کا انخلاء
-
صومالیہ،موغادیشو کے ہوائی اڈے پر کاربم دھماکا،6 ہلاک،الشباب نے اقوام متحدہ کے قافلے پر خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول کر لی
-
نریندر مودی کو گجرات فسادات کے معاملے پر وضاحت دینی چاہئے‘ سلمان خورشید
-
اسرائیل اور امریکہ سے جنگ کے لیے تیار ہیں‘ایرانی سپہ سالار،دشمن نے متعدد مرتبہ جنگ کی تیاری کی مگر حملے کی جرات نہ کرسکا، متنازعہ جوہری پرگرام پر سمجھوتے میں ناکامی کی صورت میں تہران کے خلاف فوجی ... مزید
-
65 طالبان کی رہائی ،نئے صدر کے انتخاب تک افغانستان کی تمام امداد بند کی جائے، امریکی سینیٹر،سکیورٹی معاہدے کے بغیر افغانستان میں فوجوں کا قیام ناممکن ہے، صدر کرزئی پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں، ترجمان ... مزید
-
اسرائیلی فائرنگ سے زخمی فلسطینی فٹ بالرتا حیا ت میدان سے باہر،فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی کھیلوں کا بائیکاٹ کردیا
-
تھائی لینڈ،مشتبہ مسلم عسکریت پسندوں کی فائرنگ،چار افراد ہلاک ،سات زخمی
-
فلپائن،مسلم باغیوں کی فائرنگ ،4 افراد ہلاک
-
کراچی:پولیس کی بس کے قریب دھماکہ،13 اہلکار جاں بحق ، 50 سے زائدزخمی،زخمیوں میں سے متعددکی حالت تشویشناک،دھماکے کا شکار ہونے والی بس میں 70 اہلکار سوار تھے جو ڈیوٹی کیلئے بلاول ہاوٴس جارہے تھے، پولیس ... مزید
-
انقرہ، پاکستان،ترکی اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ،افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کی صورت حال پرغورکیاگیا،پاک ،افغان ترکی کا علا قائی امن واستحکام،مفاہمت کے فروغ کیلئے کوششیں ... مزید
-
وزیر داخلہ کا کراچی میں مصروف دن، مختلف وفود سے ملاقاتیں ، اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت،ٹارگٹڈ آپریشن بغیر کسی دباوٴ کے جاری رکھا جائے گا ،وفاقی و سندھ حکومت،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی ... مزید
-
کوئٹہ ،نامعلوم مسلح افراد ڈپٹی کمشنر کیچ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو مسلح گارڈ ز کی حفاظت سے اغواء کرکے لے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار ،حکام سے فوری رپورٹ طلب
-
پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری تعاون کی اطلاعات کو بے بنیاد قراردیدیا،پاکستان اور بھارت نے کنٹرول لائن پر تجارت کے دوران کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ روکنے کیلئے نظام بنانے پر اتفاق کیا ہے،ترجمان ... مزید
-
حکومتی کمیٹی نے طالبان شوریٰ کے خط کا جواب دیدیا ، تشدد کے خاتمے کا مطالبہ، طالبان شوریٰ ایسے بیانات سے گریز کرے جن سے مذاکراتی ماحول متاثر ہو ،حکومتی کمیٹی،حکومتی کمیٹی کی جانب سے لکھا گیا خط موصول ... مزید
-
الطاف حسین کی صدارت میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس ،اجلاس میں متفقہ طورپر پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت ،دہشت گردی میں متعددپولیس اہلکاروں کے ... مزید
-
طالبان ترجمان سے انٹرویوکو تبدیل کرکے چھاپا گیا،تحریک طالبان کا وضاحتی بیان ، انٹرویو میں مولانا فضل اللہ کیلئے خلیفہ کا لفظ استعمال نہیں کیایہ میڈیا کی اختراع ہے،ترجمان
-
سپریم کورٹ نے ایل پی جی نظرثانی کیس میں بیرسٹر اعتزاز احسن کے پیش ہونے کی استدعاء مسترد کر دی ، خودکش جیکٹ پہن کر عدالت پر خودکش حملہ کرنے سے تو ر ہا ،عدالت نے بعض مقدمات میں کونسل تبدیل کرنے کی اجازت ... مزید
-
بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت، سیکرٹری دفاع پیش ، سیکرٹری داخلہ 20 فروری کو طلب ، وزارت دفاع کو لاپتہ افراد کی گمشدگی میں مبینہ طور پر ملوث ایف سی اور فوجی افسران اور اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق ... مزید
-
نیب قوانین میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ، سفارشات تیار کر کے پارلیمنٹ کو بھجوائیں گے ، چوہدری قمر زمان ،سابق صدر زرداری کے خلاف کیس متعلقہ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کیسوں ... مزید
-
اسلام آباد،پاکستان اورآذربائیجان کے دوطرفہ فوجی تعاون 2014ء کے معاہدے پردستخط ،دستخط فوجی تعاون پرآذربائیجان پاکستان کے ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس میں کئے گئے
-
سپریم کورٹ نے مالاکنڈ سے اٹھائے گئے 35 لاپتہ افراد کے مقدمے میں آفس کو وزارت دفاع کی نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے لگانے کا حکم،عدالت کا کیس میں نئے وکیل کو پیش ہونے کی اجازت دینے سے انکار،جو وکیل ... مزید
-
نیٹو سے تعلقات کی نوعیت کیا ہوگی یہ فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے: نک ولیمز، طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں،نیٹو ... مزید
-
چین کی کمپنی ڈونگ فونگ سے لوکو موٹو کی خریداری کا منصوبہ منسوخ کرنے سے ریلوے کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں جن کی واپسی ممکن نہیں،خواجہ سعد رفیق کا انکشاف، ریلوے کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ... مزید
-
پاکستان کی شہریت کے ایکٹ کا قبائلی علاقوں پر اطلاق نہیں ہوتا ،وزیرمملکت کا سینٹ میں انکشاف،ارکان چونک اٹھے،وزیر مملکت نے آئین کی غلط تشریح کی، یہ بھی آئین سے غداری ہے،اعتزازاحسن، چیئرمین نے یہ ... مزید
-
سینٹ اجلا س ، اپو زیشن کا حکو مت اور طالبا ن کے ما بین جا ری مبہم مذاکراتی عمل پر اظہا ر تشو یش ، وزیراعظم سینٹ کا بائیکاٹ ختم کرکے ایوان میں آئیں اور طا لبا ن سے مذاکرات با رے ایوان کو اعتماد میں لیں، ... مزید
-
اپوزیشن نے نجکاری کو آئی ایم ایف کی فرمانبرداری قراردیدیا،یہ قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچنے کی سازش ہے، ارکان کا سینٹ میں اظہار خیال،بدحال اقتصادی صورتحال کی ذمہ داری گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیاں ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائی کورٹ کے 9ایڈیشنل ججز کو مستقل اور دو کی مدت میں توسیع کرنے کی منظوری
-
پاکستان کے قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بلوچ قومی سوال کے حل کیلئے بلوچ مزاحمت کاروں کو مذاکرات کی ٹیبل پر لانے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے قبل ساز گار ماحول بنا رہے ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک ... مزید
-
صدر آزاد جموں و کشمیر سے دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ اور ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی کشمیر ہاؤس صدارتی سیکرٹریٹ میں ملاقات، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر ہونے والی ... مزید
-
سپریم کورٹ نے پشاور چرچ حملہ کیس میں چاروں صوبوں کی جانب سے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تفصیلات اور سکیورٹی بارے مفصل رپورٹ 20فروری تک طلب کرلی، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی آئینی ... مزید
-
چیئرمین پی ٹی اے کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ، سعودی ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری جی آکشن میں حصہ لینے کی دعوت
-
وزیراعظم نواز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے بعد انقرہ سے استنبول پہنچ گئے،وزیراعظم تاجروں سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے،میڈیا رپورٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.