اسلام آباد،پاکستان اورآذربائیجان کے دوطرفہ فوجی تعاون 2014ء کے معاہدے پردستخط ،دستخط فوجی تعاون پرآذربائیجان پاکستان کے ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس میں کئے گئے

جمعہ 14 فروری 2014 03:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)پاکستان اورآذربائیجان نے دوطرفہ فوجی تعاون 2014ء کے معاہدے پردستخط کردیئے ،یہ دستخط فوجی تعاون پرآذربائیجان پاکستان کے ورکنگ گروپ کے اسلام آبادمیں منعقدہ پانچویں اجلاس میں کئے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بتایاکہ مذاکرات کے اختتام پرآذربائیجان پاکستان ورکنگ گروپ سطح کے پانچویں پروٹوکول اجلاس کے ساتھ آذربائیجان کی وزارت دفاع اورپاکستان کے 2014ء کے لئے متحدہ ہیڈکوارٹرزکے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کے معاہدے پردستخط کئے گئے ۔

پاکستانی وفدکی قیادت پاک فوج کے خارجہ فوجی تعاون کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل محمدرشیداورآذربائیجان کے وفدکی قیادت وزارت دفاع کے شعبہ بین الاقوامی فوجی تعاون میجرجنرل رمیزناجافوف نے کی ۔

(جاری ہے)

آذربائیجان پاکستان کے فوجی تعاون کے ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین افواج میں تکنیکی تعاون پرعملدرآمدکے فیصلے کئے گئے تھے اورتعاون کے شعبوں پراظہارخیال کیاگیاتھا۔اپنائے گئے فیصلے سالانہ تعاون پلان میں شامل کئے گئے تھے اس کے ساتھ ساتھ فوجی سیاسی صورتحال ا وردونوں ممالک کے مابین علاقائی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس بات پرخاص روشنی ڈالی گئی کہ دونوں ممالک کودرپیش خطرات پرباہمی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :