چیئرمین پی ٹی اے کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ، سعودی ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری جی آکشن میں حصہ لینے کی دعوت

جمعہ 14 فروری 2014 03:31

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014) پاکستان نے سعودی ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری جی آکشن میں حصہ لینے کی دعوت دیدی ہے ، یہ بات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کے سربراہ ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے اپنے مختصر اور اہم دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ٹیلی کام کارپوریشن کے سربراہ عبدالعزیز اے السوغیری سے ملاقات کے دوران کہی ، جو کہ ایس ٹی سی کے چیئرمین آف بورڈ بھی ہیں ۔

ملاقات میں ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل اتاشی وسیم حیات باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس اہم ملاقات میں ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنیوں اور اداروں کو پاکستان میں آئندہ تھری جی بولی میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔ ڈاکٹر شاہ نے مواقعوں کو ا جاگر کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ پاکستان ایک ایسی مارکٹ ہے جہاں ڈیٹا ٹیپ نہیں ہوتا دو فیصد سے بھی کم عمل دخل سے تھری جی سپیکٹرم حاصل کرنے والی نئی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت 1900/2100MHZ رینج میں آکشنز سپیکٹرم کیلئے نہ صرف غور کررہی ہے بلکہ ملک میں ایل ٹی ای کے قیام کیلئے 1800MHZ بینڈ پر بھی غور ہورہا ہے اس طرح یہ سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش آپشن ہے اپنے سعودی ہم منصب کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہ نے بتایا کہ پاکستان کا موبائل شعبہ کامیابی کی ایک مثال ہے سیلولر موبائل صارفین کی تعداد 129ملین کی حد سے اوپر جا چکی ہے اور ملک کی مجموعی ٹیلی کثافت تقریباً 75فیصد کے قریب ہے ۔

(جاری ہے)

سمارٹ فون کے وسیع پیمانے پر استعمال سے تھری جی اور ایل ٹی ای سروسز سے آغازکے نتیجے میں پاکستان میں براڈ بینڈ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی اے پاکستان میں ٹیلی کام شعبہ میں ایک مقابلے کے ادارے کے طور پر جانی جاتی ہے جو کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے فائدے میں شفاف اور بروقت بولی یقینی بناتی ہے اس نے ٹیلی کام سرمایہ کاروں کو برابری اور کاروبار دوست یقینی بنایا ہے تاکہ وہ صنعت کے فروغ اور پیداوار میں کردار ادا کرسکیں اور اپنے کاروبار کو بڑھا سکیں ایس ٹی اے بورڈ کے چیئرمین السوغیر نے آئندہ بولی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور اعتراف کیا کہ پاکستان میں مواقعوں کے حوالے سے دیئے جانے والے اعدادوشمار انتہائی پرکشش ہیں انہوں نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور پی ٹی اے کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :