کراچی واقعہ کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کر نے کے بعدثا لثی کمیٹی کی افا دیت ختم ہوگئی ہے، خورشید شاہ ، نواز شریف مو جودہ حالات میں حکو مت اور اقتدار کو سامنے رکھ کر نہیں عوام کو سامنے رکھ کر فیصلہ کر یں کیو نکہ عوام کو سا منے رکھ کر کیا گیا، فیصلہ وزیر اعظم کا نہیں قوم کے لیڈر کا ہوگا ، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 14 فروری 2014 03:32

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی واقعہ کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کر نے کے بعدثا لثی کمیٹی کی افا دیت ختم ہوگئی ہے نواز شریف مو جودہ حالات میں حکو مت اور اقتدار کو سامنے رکھ کر نہیں عوام کو سامنے رکھکر فیصلہ کر یں کیو نکہ عوام کو سا منے رکھ کر کیا گیا فیصلہ وزیر اعظم کا نہیں قوم کے لیڈر کا ہوگا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ کراچی واقعہ کے بعد یہ بات ثا بت ہو گئی ہے کہ پشاور واقعات میں بھی طا لبان ملوث ہیں اور وہ خو د مذاکرات کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں اس وقت مذکرات خو ف کے ساےء تلے ہو رہے ہیں اورت اگر حکو مت نے کو ئی فیصلہ نہیں کیا اور ایک بھی جان ضا یع ہو ئی تو اس کی ذمہ دار حکو مت ہو گی ان کا کہنا تھا کہ عمران خا ن کی جا نب سے ملٹری آپریشن کے حوا لے سے بیان نے ان کی سیاسی بلو غت ثا بت کر دی ہے اور ان کا یہ بیان ان کے اٹھا ئے گئے حلف کی خلاف ورزی ہے وہ جس میٹنگ میں تھے اس میں ہم بھی شر یک تھے مگر ہم نے عوام کو خو ف کا شکار ہو نے سے بچا نے کے لیے ہم نے تو کو ئی ایسی با ت نہیں کی عمران خان اور نواز شریف کو اس طرح کی بات نہیں کرنا چا ہیئے