46فیصد عوام نے نواز شریف کی قیادت میں حکومت پر اعتماد جبکہ49فیصد لوگوں نے عدم اطمینان کا اظہار کردیا،53فیصد عوام مطمئن، 42 فیصد غیرمطمئن نہیں۔خاص طور پر 18سے35 سال کے نوجوان جمہوریت سے کم مطمئن ہیں، 50فیصد خواتین جمہوریت سے مطمئن ہیں جبکہ44 فیصد مطمئن نہیں ،پلڈاٹ کی جانب سے جمہوریت کے بارے میں رپورٹ جاری

جمعہ 14 فروری 2014 03:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14فروری۔2014)ملک میں ایک این جی او کی طرف سے کئے گئے سروے میں 46فیصد عوام نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پر اعتماد جبکہ49فیصد لوگوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے،53فیصد لوگ مطمئن ہیں جبکہ42 فیصد لوگ مطمئن نہیں۔خاص طور پر 18سے35 سال کے نوجوان جمہوریت سے کم مطمئن ہیں۔ 50فیصد خواتین جمہوریت سے مطمئن ہیں جبکہ44 فیصد مطمئن نہیں ۔

جمعرات کے روز نجی ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ )کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آدھے سے زیادہ آبادی جمہوریت سے مطمئن ہے،53فیصد لوگ مطمئن ہیں جبکہ42 فیصد لوگ مطمئن نہیں۔زائد عمر کے افراد کے مقابلہ میں 18سے35 سال کے نوجوان جمہوریت سے کم مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ50فیصد خواتین جمہوریت سے مطمئن ہیں جبکہ44 فیصد مطمئن نہیں ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ33فیصد عوام کا کہنا ہے کہ آمریت کو پسند کرنے والے لوگوں کی2005ء میں تعداد میں اضافہ ہوا،جمہوریت کو پسند کرنے والوں کی تعداد 2005ء میں بھی بڑھی ہے اور38 فیصد ہوگئی ہے،سروے میں تین چوتھائی لوگوں نے منتخب حکومت کی حکمرانی کو درست قرار دیا ہے جبکہ2005ء میں بہت بڑی تعداد نے منتخب حکومت کو پسندیدہ قرار دیا تھا،مذہبی حکمران کو سب سے کم پسند کیا گیا ہے،جو46 فیصد ہے جبکہ ایک مضبوط حکمران کی پسند کرنے والوں کی تعداد دوسرے نمبر پر رہی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 76فیصد لوگ فوج پر اعتماد کرتے ہیں جبکہ60فیصد لوگوں نے عدالتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،پولیس پر کم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے،بنیادی ضروریات کی فراہمی جیسے رہائش،کپڑا اور مکان کی فراہمی کو لوگوں نے جمہوریت میں ضروری قرار دیا ہے،دوسرے نمبر پر سیاست کو صاف اور کرپشن سے پاک کرنے پر زور دیا ہے،36فیصد نے کہا کہ جمہوریت میں حکومت کا کام امیر اورغریب کے درمیان فرق کو مٹانا ہے،31فیصد نے کہا کہ حکومت امن وامان کو بہتر بنانے کی ذمہ دار ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2013ء میں پارلیمنٹ پر سب سے کم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے،50فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ انہیں پارلیمنٹ پر اعتماد نہیں،رپورٹ کے مطابق 2013ء میں 62فیصد لوگوں نے وزیراعظم،52فیصد لوگوں نے صدر،52فیصد نے قومی حکومت،50فیصد نے پارلیمنٹ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ46فیصد عوام نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پر اعتماد جبکہ49فیصد لوگوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے،عدم اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے،رپورٹ کے مطابق88فیصد لوگوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے مسائل کے حوالے سے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔پولیس کے حوالے سے زیادہ تر لوگوں نے کہا کہ کلاس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا جاتا ہے،رپورٹ کے مطابق86فیصد لوگوں نے کہا کہ پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ ہے،89فیصد نے سرکاری ملازمین کو کرپٹ قرار دیا جبکہ عوام کے مطابق تمام اداروں میں عدلیہ کو سب سے کم ادارہ قرار دیاگیا ہے،رپورٹ میں زیادہ تر لوگوں نے کہا کہ حکمت عامہ اور صفائی سے متعلقہ مسائل ملک کے سب سے بڑا مسئلہ ہے،دوسرے نمبر ،بے روزگاری،عدم تعلیم اور امن وامان کی خراب صورتحال شامل ہیں،لوگوں نے مہنگائی کو بھی سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ70فیصد لوگ سیاست پر بحث کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :