پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں پرتشویش ہے، امریکہ ،امریکا نے تمام دنیا میں دہشت گردی سے نمٹنے کا ٹھیکہ نہیں لیاہوا۔ پاکستان کی دہشت گردی سے نمٹنے میں معا ونت کر رہے ہیں ، امریکی محکمہ خارجہ

اتوار 16 فروری 2014 08:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء) امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی حفاظت حکومت پاکستا ن کی ذمہ داری ہے ،امریکا نے تمام دنیا میں دہشت گردی سے نمٹنے کا ٹھیکہ نہیں لیاہوا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کو پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات او ر بڑھتے ہو ئے واقعا ت پر سخت تشویش ہے، جیسا کہ پاکستانی حکومت ان دہشت گرد کارروائیوں سے پریشان ہے ، امریکا پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے میں پاکستان کی مسلسل مد دکر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اپنے شہریوں کے تحفظ کا ادراک ہے، پاکستانی شہریوں کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے ،امریکا نے تمام دنیا میں دہشت گردی سے نمٹنے کا ٹھیکہ نہیں لیا ہے،،دفترخارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہی ہوررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنا صرف امریکا کی ذمہ داری نہیں۔