غداری کیس، پرویزمشرف 18فروری کوخصوصی عدالت میں پیش ہونے پر راضی ہو گئے

پیر 17 فروری 2014 08:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)غداری کیس میں سابق صدرجنرل (ر)پرویزمشرف 18فروری کوخصوصی عدالت میں پیش ہونگے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پرویزمشرف نے اپنے وکلاء اورساتھیوں سے مشاورت کے بعدعدالت میں پیش ہونے کیلئے رضامندی ظاہرکی ہے ۔

(جاری ہے)

پرویزمشرف کے وکیل بیرسٹرسیف نے کہاہے کہ سابق صدرکی عدالت میں پیشی کافیصلہ ان کی صحت دیکھ کرکیاجائیگا،تاہم امکان ہے کہ وہ اٹھارہ فروری کوعدالت میں پیش ہونگے ،پرویزمشرف آج(پیر کو ) شام ہسپتال میں اپنے وکلاء سے اہم مشاورت بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :