امر یکہ کی ہاں میں ہاں ملانے والے حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ‘عمران خان ، جو قوتیں مذاکرات کیخلاف سازشیں کر رہی ہے انہیں بے نقاب کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے،چےئر مین تحر یک انصاف

پیر 17 فروری 2014 08:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ہم پا کستان کو غیر ملکی مداخلت سے نجات نہیں دلا ئیں گے ملک کی آزادنہ خارجی اور داخلی پا لیساں بنانا بھی ممکن نہیں ‘ امر یکہ کی ہاں میں ہاں ملانے والے حکمرانوں نے ملک کو بیڑہ غرق کر دیا ہے ‘عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی پر خاموش نہیں رہیں گے سڑکوں پر آنے اور دھاندلی کیخلاف تحر یک چلانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور2مارچ کو سپریم کورٹ میں دھاندلی کے متعلق کیس کی سماعت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر ینگے ۔

وہ لاہور میں تحر یک انصاف اورسیز کے میاں طارق جاوید ‘ندیم یوسف ایڈ وکیٹ اور چوہدری محمد اشفاق کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر تر ین ‘رکن قومی اسمبلی شفقت محموداور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکو مت نے قوم سے دہشت گردی ‘مہنگائی او ر بے روز گاری سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں اور آج قوم حکمرانوں سے سخت نفرت کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران بھی ملک کو بچانے کی بجائے اقتدار کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امر یکہ کو کسی بھی صورت ناراض نہیں کر نا چاہتے لیکن اگر حکمرانوں نے امر یکہ کی خواہش پرو زیرستان میں فوجی آپر یشن کیا تو اس نتا ئج ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اگر نوازشر یف کی جگہ ہو تا تو طالبان سے مذاکرات کیلئے حکو متی ٹیم کی خود قیادت کر تا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اور جو قوتیں مذاکرات کے خلاف سازشیں کر رہی ہے انکو بے نقاب کر نا حکمرانوں کی ذمہ دار ی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اپنی اصولی سیاست کی وجہ سے صرف پاکستان نے بلکہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کی بھی مقبول تر ین جماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تاریخ کی بدتر ین دھاندلی کی گئی ہے جس پر ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :