پاک چین اقتصادی راہداریوں کے قیام سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا،صدرممنون حسین،پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ اس صدی کا ایک نمایاں منصوبہ ہوگا،چینی میڈیا کو انٹرویو

پیر 17 فروری 2014 08:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداریوں کے قیام سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا،اس امر کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں چینی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کیا،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ اس صدی کا ایک نمایاں منصوبہ ہوگا،صدر ممنون حسین نے امید ظاہر کی کہ بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے توانائی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے چین کے ساتھ اتفاق رائے طے پا جائے گا،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے چین کے آئندہ دورے کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین توانائی سے متعلق طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد تیز کرنے کیلئے کہیں گے،صدر ممنون حسین نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور اس نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے،صدر مملکت کل (منگل )کو چین کا سرکاری دورہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :