آزاد کشمیر حکومت کی کرپشن کے حوالے سے مکمل دستاویزات وزیراعظم پاکستان کو دی تھیں،آئندہ ہفتے ملاقات میں تفصیلات پوچھوں گا،لارڈ نذیر،ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں سکاٹ لینڈ یارڈ کو تحقیقات کیلئے پاکستان تک رسائی دی جائے،پاک بھارت مذاکرات خوش آئند ہیں مگر کامیابی کا امکان نہیں، ایک دہشت گرد تنظیم نے کراچی کے اندر عسکری ونگ کے ساتھ عسکری کیمپ بھی بنا لئے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے پر چیف جسٹس کے شکرگزار ہیں، نیشنل پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس

پیر 17 فروری 2014 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)برطانوی دارالامراء کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی کرپشن کے حوالے سے مکمل دستاویزات وزیراعظم پاکستان کو دے دی ہیں،ان پر کیوں کارروائی نہیں ہوئی اور کرپٹ لوگوں کو کس بنیاد پر حکومت پر مسلط کیا گیا ،آئندہ ہفتے ملاقات میں ان سے تفصیلات پوچھوں گا،ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں سکاٹ لینڈ یارڈ کو تحقیقات کیلئے پاکستان تک رسائی دی جائے،پاک بھارت مذاکرات خوش آئند ہیں مگر کامیابی کا امکان نہیں،گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر کا نہیں بلکہ کشمیر کا حصہ سمجھتا ہوں،برطانیہ میں ایک دہشت گرد تنظیم نے کراچی کے اندر عسکری ونگ کے ساتھ عسکری کیمپ بھی بنا لئے ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں نیشنل پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہماری محبت غیر مشروط ہے،پاک بھارت جو مذاکرات ہورہے ہیں لیکن اس میں کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں،امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان ،ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو خوشگوار بنانے کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کرسکتا ہے،پاکستان ،ایران ،ترکی ،سعودی عرب اور ملائیشیاء کا ایک مسلم کمیونٹی بلاک بننا چاہئے جو امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے،پاکستان پر پابندیوں کی وجہ سے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بند ہیں،جس کی وجہ سے پاکستان کو تجارت میں سالانہ 1.3ارب کا نقصان ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر دفاع کا دورہ پاکستان مشرف کو چھڑانے کیلئے نہیں تھا بلکہ وہ پاکستان کا جائزہ لینے کیلئے آئے تھے،امریکہ کی جانب سے اقتصادی اور معاشی پابندیوں کی وجہ سے ایران دن بدن مستحکم ہورہا ہے،ایران کے مسئلے پر ہمیں تقسیم نہیں ہونا چاہئے،امت مسلمہ کو سنی اور شیعہ کی جنگ میں دھکیل دیا گیا ہے،افغانستان میں امن کا راستہ ایران کے ذریعے ہی ممکن ہے،یو اے ای،قطر اور سعودی عرب ایران کی نسبت معاشی لحاظ سے کمزور ہورہے ہیں،ایران نے کبھی بھی اپنی غیرت اور عزت کا سودا نہیں کیا،آزاد کشمیر میں بدترین کرپشن ہورہی ہے،میں خودمختار کشمیر کی بجائے پاکستان میں رہنا پسند کروں گا،کشمیریوں کو جو فنڈز مل رہے ہیں وہ انہیں خیرات سمجھ کر استعمال کر رہے ہیں،بدترین لوٹ کھسوٹ ہورہی ہے،گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر کا حصہ نہیں مانتا ہوں مگر وہ کشمیر کا حصہ ہے،برطانیہ میں کرپشن پر وزراء جیل جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں اس کو وزراء اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے،جو بم دھماکے ہورہے ہیں اس سے پاکستان کا وقار مجروح ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مؤقف کو صحیح انداز میں اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے کیلئے جرات مندانہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا،کشمیریوں کی پاکستان نے ہمیشہ سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی،لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی سالانہ 500پاؤنڈ ترسیلات زر پاکستان بھیجتے ہیں