پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی میں نیت صاف ہے، بھارت،تجارت کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیے، بھارت سے تعلقات کو پٹڑی پر لانے کے لئے آر پار سڑک ڈرائیوروں کو آزاد کیا،پاکستان بھی ہمارے تحفظات دور کرے، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 17 فروری 2014 08:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)بھارت نے کہا ہے کہ وہ خلوص نیت سے تجارتی تعلقات کو بہتر کرنے کا خواہاں ہے اور تجارت کو سیاست سمیت دیگر معاملات سے الگ سمجھتا ہے ۔پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارے تحفظات دور کرے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے ایک بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے تعلقات کو پٹڑی پر لانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں آر پار کے پڑے ٹرک ڈرائیور واپس اپنے اپنے گھروں کو لوٹ سکے کیونکہ ایسا کرنا ناگزیر تھا تاہم پاکستان کو بھارتی تحفظات کا لحافظ رکھنا چاہیے۔

سید اکبر الدین نے کہا کہ تجارت اور سیاست الگ الگ میدان ہیں اور اس قسم کی کوئی کوشش نہیں ہونی چاہیے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو دھچکا لگے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے نتیجے میں جو صورت حال سامنے آئی ہے وہ تجارت کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے ۔