ڈی جی ایف سی کے پی کے نے اپنے اہلکاروں کے طالبان کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کے بعد وفاقی حکومت سے راست اقدام کی اجازت مانگ لی

منگل 18 فروری 2014 07:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) ڈی جی ایف سی کے پی کے نے اپنے اہلکاروں کے طالبان کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کے بعد وفاقی حکومت سے راست اقدام کی اجازت مانگ لی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا ہے کہ وفقی حکومت کے تحت صوبہ خیبر پختونخواہ میں کام کرنے والے ایف سی اہلکاروں کے قتل پر ایف سی میں سخت ترین تشویش پائی جاتی ہے اور اہلکار غم و غصے کی کیفیت میں ہیں اسی وجہ سے ڈی جی نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے طالبان کے اس گروپ کیخلاف کارروائی کی اجازت طلب کی ہے جس نے ایف سی اہلکاروں کو بہیمانہ طور پر قتل کیا ہے تاہم وفاقی حکومت نے ابھی تک انہیں کوئی جواب نہیں دیا۔ ایف سی کو قانون کے مطاب کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :