وزیراعظم میاں نواز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ،ملکی سلامتی ، طالبان سے مذاکرات ،23 اہلکاروں کے قتل کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات،وزیراعظم کی آپس میں صلاح مشورہ جاری رکھنے کی ہدایت، قیام امن کی سنجیدہ کوششوں کی کامیابی کا تمام تر انحصار تشدد کی کارروائیوں کے فوری خاتمے پر ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی
بدھ 19 فروری 2014 03:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ، ملکی سلامتی ، طالبان سے مذاکرات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان طالبان سے ہونے والے مذاکرات ، دہشتگردی کے حالیہ واقعات ،23ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد اور ملکی سلامتی کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بعد ازاں حکومت کی تشکیل کردہ امن مذاکراتی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ قیام امن کی سنجیدہ کوششوں کی کامیابی کا تمام تر انحصار تشدد کی کارروائیوں کے فوری خاتمے پر ہے۔(جاری ہے)
قوم امن کی آرزو مند ہے اور ہم غیر معینہ مدت کیلئے قوم کی اعصاب سے نہیں کھیل سکتے۔سارے مذاکراتی عمل کے دوران انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور قیام امن کی بھرپور کوشش جاری رکھی گئیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ دوسری طرف سے حوصلہ شکن ردعمل سامنے آیا اور پر تشدد کارروائیاں بھی جاری رہیں ۔
سرکاری طور پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق امن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں عرفان صدیقی‘ میجر (ر)عامر ‘ رحیم الله یوسفزئی اور رستم شاہ مہمند نے شرکت کی۔ کمیٹی نے اب تک کے مذاکراتی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمیٹی کی رائے میں کراچی اور مہمند ایجنسی کے پرتشدد واقعات نے قیام امن کی کوششوں پر انتہائی منفی اثر ڈالا ہے۔ کمیٹی نے چودہ فروری کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی ہر قسم کی کارروائیاں غیر مشروط طور پر بلا تاخیر بند کردے اور اس اعلان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائے۔ اس ٹھوس اقدام کے بغیر بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل جاری رکھا جاسکتا ہے۔ کمیٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچی کہ قیام امن کی سنجیدہ کوششوں کی کامیابی کا تمام تر انحصار تشدد کی کارروائیوں کے فوری خاتمے پر ہے۔ قوم امن کی آرزو مند ہے اور ہم غیر معینہ مدت کیلئے قوم کی اعصاب سے نہیں کھیل سکتے۔ بعد ازاں کمیٹی کے ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں مذاکراتی عمل کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے وزیراعظم کو بتایا کہ سترہ روز پر محیط مذاکراتی عمل کے دوران دہشت گردی کے متعدد واقعات ہوئے جن میں بیسیوں افراد زندگیوں سے محروم ہوگئے ۔ دونوں کمیٹیوں کے دو مشترکہاجلاسوں تک معاملات تسلی بخش طور پر آگے بڑھ رہے تھے لیکن اسی دوران کراچی کا سانحہ پیش آیا جس میں تیرہ پولیس اہلکار شہید کردیئے گئے اس واقعے کے فوراً بعد 13 فروری کو ہونے والے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ میں ہم نے یہ بات شامل کی تھی کہ طالبان کی طرف سے امن کے منافی کارروائیاں فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا جائے اور اس پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے ہم اس کے جواب کا انتظار کررہے تھے کہ مہمند ایجنسی خونریزی کا اندوہناک واقعہ پیش آگیا جس میں ایف سی کے 23 مغوی اہلکاروں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ اس واقعے کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ طالبان کمیٹی سے طے شدہ اجلاس میں شرکت بے معنی ہوگی۔ ارکان نے وزیراعظم کو بتایا کہ کمیٹی نے سارے مذاکراتی عمل کے دوران انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور قیام امن کی بھرپور کوشش جاری رکھی گئیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ دوسری طرف سے حوصلہ شکن ردعمل سامنے آیا اور پر تشدد کارروائیاں بھی جاری رہیں ۔ کمیٹی نے وزیراعظم کو بتایا کہ مہمند ایجنسی کے واقعے سے صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے طالبان کی طرف سے تشدد کی کارروائیوں کی بندش اور موثر عمل درآمد کے بغیر یہ کمیٹی مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے سے قاصر ہے، وزیراعظم نے کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کمیٹی کے ارکان آپس میں مشاورتی عمل جاری رکھیں اور حکومت کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ کمیٹی کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید بھی موجود تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 19 فروری 2014 کی مزید خبریں
-
قومی کرکٹ ٹیم کا مفاد اولین ترجیح ہے ، نجم سیٹھی ، پاکستانی ٹیم ایشیا کپ اور ٹی 20میں ضرور فتح حاصل کرے گی ، ٹیم کے جیتنے سے ملک کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوتا ہے ، اگر بگ تھری کو ہمارا ووٹ چاہیے تو پھر ... مزید
-
جنوبی افریقہ کے بعد سری لنکن بورڈ نے بھی آئی سی سی میں بگ تھری منصوبے کی حمایت کا اعلان کردیا ،پاکستان اس معاملے میں تنہا رہ گیا ،فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ، ... مزید
-
دو ٹورنامنٹس کے لیے کوچ ہونا کوئی مسئلہ نہیں،معین خان
-
سوچی : گرینڈ اولمپکس میں ایتھلیٹس کے شاندار کار ناموں کا سلسلہ جاری ، جرمنی کی ٹیم 8گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے،سوچی کے برفیلے میدانوں میں بھڑ کیلے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فری ... مزید
-
سندھ میں 2 اولمپک ایسوسی ایشنز کی محاذ آرائی کے سبب 2013ء میں سندھ اولمپک گیمز نہیں ہوسکے ، سندھ اسمبلی میں بیان ،محکمہ کھیل سندھ اب ان ایسوسی ایشنز سے کوئی کھلاڑی نہیں لے گا ، سندھ سپورٹس بورڈ اپنے ... مزید
-
نیشنل جونیئر سنوکر چیمپئن شپ ، پشاور کے محمد رفیق نے کم عمر کیوئسٹ کا اعزاز حاصل کرلیا ،محمد رفیق کی عمر 13سال ، کھیل تجربہ کار کیوئسٹ کی طرح نظر آتا ہے ، جونیئر رینکنگ چیمپئن شپ میں پشاور کی نمائندگی ... مزید
-
ملک میں بنیادی ڈھانچے وتوانائی کے شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں،وزیراعظم نوازشریف،حکومت نے ریلوے کی بحالی کے منصوبے کا آغاز کردیا، میسرزجنرل الیکٹرک کمپنی کے و فد سے گفتگو
-
اسحاق ڈار کی گورنر سندھ سے ملاقات ، سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال تبادلہ خیال
-
وفاقی حکومت کا سرکاری ٹیلی ویژن کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کاحتمی فیصلہ،محمدمالک کانام فائنل ، جلدہی نوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا
-
سوئی سدرن گیس کمپنی کا نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ
-
120ٹینک شکن رائفلیں پڑی ہیں ،کمیٹی بکوا دے،ٹول فیکٹری حکام،طالبان سے رابطہ کریں،شفقت محمود کا لطیف پیرائے میں مشورہ
-
ہائیکورٹ راولپنڈی ڈ ویژ ن بنچ نے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کو ایفی ڈرین کوٹہ الا ٹمنٹ کیس کی سما عت سے روک دیا ،تین مارچ تک سما عت ملتوی
-
سندھ کے بجٹ میں کوئی خسارہ ہے نہ ہی مالی بحران ہے، قائم علی شاہ،ہم اپنے احتساب کے لیے ہر وقت تیار ہیں،بلدیاتی انتخابات کے التواء کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ حلقہ بندیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے رجوع کرنے ... مزید
-
قومی اسمبلی میں کئی افسران کی دوہری شہریت کے انکشاف نے سپیکر کو چکرا دیا،تفصیلات طلب،سپیکر کا خیال ہے کہ ایوان زیریں میں حساس قومی نوعیت کے معاملات زیر بحث آتے ہیں اور دوہری شہریت کے حامل افسران ... مزید
-
سابق دور میں بلاوجہ 16کروڑ کے اشتہارات شائع کرائے گئے ، اے پی این ایس نے عدم ادائیگی پر محکمہ ڈاک کو بلیک لسٹ کردیا، کیس نیب میں چل رہاہے،مواصلات کمیٹی میں انکشاف،چاروں صوبوں کے پاس پاکستان پوسٹ کے ... مزید
-
شیخوپورہ سے لاپتہ عتیق الرحمان کیس میں پولیس نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی، عتیق الرحمان کو زبردستی لاپتہ کیا گیا ، اس حوالے سے معاملہ لاپتہ افراد کے مقدمات کی ... مزید
-
خیبرپختونخوااسمبلی، پشاوریونیورسٹی میں اساتذہ کی جانب سے طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات پر پیش کردہ تحریک التواء سپیکر نے سپیشل کمیٹی بناکر نمٹادی
-
پشاور میں شادی تقریبات میں موبائل سے ویڈیو بنانے پر شادی ہالوں کی انتظامیہ نے پابندی عائد کرنا شروع کردیں
-
ڈپریشن کا پتہ چلانے کا نیا طریقہ:تحقیق کاروں نے نوعمر لڑکوں کو طبی ڈپریشن لاحق ہونے کے خطرے کی پیش گوئی کے لیے ایک نیا طریقہ وضع کر لیا، تحقیق میں نوعمر لڑکوں میں ڈپریشن کا خطرہ ناپنے کا طریقہ وضع ... مزید
-
لیبیا،پارلیمنٹ کو اقتدار کی منتقلی کے لئے فوجی گروپ نے الٹی میٹم دیدیا
-
برطانیہ، سیلاب سے معیشت کو ایک ارب پا ؤنڈزکانقصان،انشورنس حکام
-
برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، اعلی سعودی قیادت سے ملاقاتیں
-
اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے والوں سے لڑائی ہو گی، نیتن یاہو
-
عراق ، مختلف بم دھماکوں میں پچاس افراد ہلاک
-
یورپی یونین نے زمبابوے کے آٹھ سرکردہ نمائندوں پر عائد ویزا پابندی ختم کر دی
-
مالی مشکلات کے شکار ملک یونان کو مزید قرضہ فراہم کیے جانے کی امید پیدا ہو گئی
-
طالبان نمائندوں سے ملاقات کے لیے افغان وفد دبئی پہنچ گیا
-
کیتھولک چرچ میں اصلاحات تجویز کرنے والی کمیٹی کی میٹنگ کا آغاز
-
ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات کا آغاز ہوگیا
-
روس اور ایسٹونیا کے درمیان سرحدی معاہدہ طے پا گیا
-
بھارتی عدالت نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی
-
”کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے“ غداری کیس، پرویز مشرف خصوصی عدالت میں پیش ہوگئے ، عدالتی دائرہ اختیار بارے دائر درخواستوں پر فیصلہ آنے تک ملزم پر فرد جرم موخر، عدالتی دائرہ اختیار بارے درخواست سمیت دیگر ... مزید
-
وزیراعظم میاں نواز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ،ملکی سلامتی ، طالبان سے مذاکرات ،23 اہلکاروں کے قتل کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی وزیراعظم ... مزید
-
طالبان سے رابطوں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں، وزیر اعظم کا حکومتی کمیٹی کو مذاکراتی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کرنا خوش آئند ہے،پروفیسر محمد ابراہیم،ہم اور طالبان کی مذاکراتی ٹیم حالیہ ڈیٹ لاک ختم کرنے ... مزید
-
جنگ بندی کے معاملے پر تمام حلقوں سے رابطہ ہو چکا ،جلد کسی بہتر نتیجہ تک پہنچ جائیں گے،شاہد اللہ شاہد ،تحریک طالبان مذاکراتی عمل کے لئے سنجیدہ ہے،مذاکرات پر تمام تنظیمی حلقے متفق ہیں، کسی بھی فیصلے ... مزید
-
پاکستان جیش العدل کے ارکان کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کرے،ایران کا مطالبہ،ایران کے پاس سرحد پار کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں،پاکستان،ایف سی نے تمام علاقے کی تلاشی لی ہے،پاکستانی حدود میں ایرانی ... مزید
-
پشاور،تخریب کاروں سے جھڑپ،میجرجہانزیب شہید،نماز جنازہ ادا کردی گئی جوابی کارروائی میں تین شدت پسند مارے گئے،جنوبی وزیرستان کے علاقہ لدھا میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ‘ ایک اہلکار جاں ... مزید
-
لاہور،جوہرٹاوٴن میں ایک شخص نے 2بھائیوں اوراہل خانہ سمیت 7افرادکوقتل کرکے خودکشی کرلی
-
سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی لاپتہ شوہر مسعود جنجوعہ کو القاعدہ اور امریکہ کا ڈبل ایجنٹ ہونے پر مار دئیے جانے اور مقدمہ نمٹانے کی استدعاء مسترد کردی، آئی ایس آئی کو مسعود جنجوعہ اور فیصل فراز بارے ... مزید
-
اوگرا تقرری کیس ، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت میں پیش، امجد قریشی ایڈووکیٹ کی استدعاء منظور ، یوسف گیلانی کوعدالت حاضری سے استثنیٰ مل گیا ،سماعت 5 مارچ تک ملتوی ، پیپلزپارٹی کے ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، ایف سے اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت،طالبان سے فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ ،فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور عوام ... مزید
-
کراچی میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 12افراد ہلاک ،سرجانی ٹاو?ن سے 4 مغوی نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں،مقتولین کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،پولیس
-
خورشید شاہ کا طالبان سے تمام قیدیوں کو فوری رہا اور حکومت سے حقیقی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ،نوازشریف لیڈر بن کر فیصلہ کریں،وزیراعظم بن کر نہیں،ان کی کرسی کو ئی خطرہ نہیں،عمران خان ... مزید
-
جن پولنگ سٹیشنز پر خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی ہوگی ان کے نتائج تسلیم نہ کئے جائیں اور امیدواروں کو نااہل قرار دیا جائے،پارلیمانی امور کمیٹی کی سفارش،انتخابات عدلیہ کے نہیں الیکشن کمیشن کے زیر ... مزید
-
طالبان کے مسئلے کاحل مذاکرات نہیں ان سے دودوہاتھ کرنے کاوقت آچکاہے،الطاف حسین،ارباب اختیارسے کہتاہوں دیرنہ کیجیے ، پاکستان کوبچالیجئے یاپاکستان کوطالبان کے حوالے کرنے کااعلان کردیجئے ، قائد ... مزید
-
سرمایہ کاری کے رجحان کو بڑھاوا دےئے بغیر معیشت کی ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار ،ملکی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ضرورت ہے،اسٹاک مارکیٹس میں حکومتی بانڈز کی ٹریڈنگ خوش آئند ہے، اسٹاک ... مزید
-
ایف سی اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ مہمند ایجنسی میں نہیں افغانستان میں پیش آیا،سیکرٹری دفاع ، مسلح افواج شمالی وزیرستان سمیت ملک میں ہر جگہ موجود ہیں اور وہ کارروائی کیلئے تیار ہیں ، آصف یاسین
-
پرویز مشرف سماعت میں وقفہ کے دوران عدالت پہنچ گئے،ججوں کامشرف کو کھڑے ہونے کا حکم دیدیا، مشرف کا ججوں کو سیلوٹ،پھر بیٹھنے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں:رچرڈ اولسن،طالبان اور پاکستان حکومت کے درمیان مذاکرات پرہم کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں،حکومت اور طالبان مذاکرات پاکستان کا اندرونی ... مزید
-
چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے‘ سرتاج عزیز،پاکستان اور چین کے مابین بہترین تعلقات موجودہ دور میں بین الریاستی تعلقات کی شاندار مثال ہے‘ وزیراعظم کے مشیر کی چینی نائب وزیر ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.