پاکستان جیش العدل کے ارکان کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کرے،ایران کا مطالبہ،ایران کے پاس سرحد پار کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں،پاکستان،ایف سی نے تمام علاقے کی تلاشی لی ہے،پاکستانی حدود میں ایرانی گارڈز کی موجودگی کی اطلاع نہیں ملیں،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 19 فروری 2014 03:22

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)ایران نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جیش العدل دہشتگرد گروپ کے ارکان کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کیا جائے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخام نے کہا کہ جیش العدل گروپ ایرانی گارڈز کے اغواء کا ذمہ دار ہے،پاکستان اس گروپ کے ارکان کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کرے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس اطلاع ہے کہ 5ایرانی بارڈر سیکورٹی گارڈز کو دہشتگرد گروپ نے اغواء کیا ہے،گزشتہ روز شدت پسند سنی وہابی تحریک نے اس واقع کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اپنے ٹوئٹر پیج پر اغواء ہونے والے گارڈز کی تصویر بھی جاری کی تھی۔

(جاری ہے)

ادھرپاکستان نے ایرانی وزارت داخلہ کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس سرحد پار کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں،دفتر خارجہ نے ایرانی وزارت داخلہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی نے تمام علاقے کی تلاشی لی ہے،پاکستانی حدود میں ایرانی گارڈز کی موجودگی کی اطلاع نہیں ہے،پاکستان دہشتگردی کیخلاف مؤثر کارروائی کر رہا ہے،ایرانی وزیر داخلہ کا فورسز پاکستانی علاقے میں بھیجنے کا بیان تشویشناک ہے،پاکستان پر غفلت برتنے کا الزام افسوسناک ہے،ممکن ہے اغواء کار اور ایرانی مغوی ایران کی حدود میں ہوں۔