لاہور،جوہرٹاوٴن میں ایک شخص نے 2بھائیوں اوراہل خانہ سمیت 7افرادکوقتل کرکے خودکشی کرلی

بدھ 19 فروری 2014 03:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)لاہورپولیس نے 8افرادکے قتل کامعمہ حل کردیا،مرنے والے نذیرعمران نے اہل خانہ کوقتل کرکے خودکشی کرلی آلہ قتل بھی برآمدکرلیاگیا،قاتل کیمیکل انجینئراورکینسرکامریض تھاکئی سالوں سے قرض میں ڈوباہوااوربینک ڈیفالٹرتھا،لاہورمیں لرزہ خیزقتل کی واردات کامعمہ حل ہوگیاہے ۔ایس پی سی آئی اے عمرورک کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے قتل کاسراغ لگالیاہے ۔

(جاری ہے)

موقع واردات سے آلہ قتل اورکیمیکل برآمدہواہے اورنذیرعمران کے سواتمام مقتولین کے جسم پرتشددکے نشانات ہیں ،نذیرعمران کی لاش کے پاس سے خواب آورگولیاں برآمدہوئی ہیں ،پولیس کے مطابق نذیرعمران نے پہلے تمام اہل خانہ کوامونیاگیس کے ذریعے بے ہوش کیااورپھرہتھوڑے مارکرانہیں قتل کردیااس کے بعدنذیرنے خودزہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی پولیس کے مطابق نذیرعمران کیمیکل انجینئرتھاجوکینسرکے مرض میں مبتلاتھااورکئی سال سے قرض میں ڈوبے ہونے کے باعث بینک ڈیفالٹرتھا،تفتیش میں کسی سے دشمنی کے کوئی ثبوت نہیں ملے تاہم ہتھوڑا(آلہ قتل)نشہ آورگولیاں اورکیمیکل برآمدکرلیاگیاہے ،نذیرنے بے ہوش ہونے کی دواخودبنائی ،لاشوں کے پاس کیمیکل امونیم بھی ملاہے جولاشوں کوپگھلانے کے کام آتاہے پولیس کاکہناہے کہ سات افرادکے جسم پرتشددکے نشانات ہیں جبکہ نذیرعمران کے جسم پرتشددکے نشانات نہیں ہیں ،مقتولین کے ایک بھائی نے پولیس کوبیان دیاکہ وہ بھائی کے کینسرکی وجہ سے ایک کروڑکامقروض ہے ،پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہی لگتاہے کہ نذیرنے 7افرادکوقتل کرکے خودکشی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :