سابق صدرپرویزمشرف پرفردجرم عائدہونامشکوک لگتاہے ،قمرزمان کائرہ،سابق صدربیرون ملک چلے گئے توحکومت اورسابق ڈکٹیٹرکی خفیہ ڈیل قوم پرواضح ہوجائے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 19 فروری 2014 03:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے آئین کے غدارکوپروٹوکول بھی دیناقوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں منتخب وزرائے اعظم نے عدالتوں میں پیش ہوکرتاریخ رقم کی ہے ۔ایک سابق ڈکٹیٹرکوبھی آئین کاسامناکرناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کمانڈونے پہلے آرمی ہسپتال میں پناہ لی اوراب عدالت کاسامناکیاہے ،سابق صدرپرفردجرم عائدنہ ہونامشکوک لگتاہے ،پرویزمشرف کے بارہ اکتوبراورتین نومبرکے اقدامات بطورآرمی چیف کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے آئین کی غداری کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف بیرون ملک چلے گئے توحکومت اورمشرف کااین آراوواضح ہوجائیگا۔