حکومت سے مذاکرات کیلئے سنجیدہ اور تیار ہیں ، طالبان شوریٰ ، مزید چھ گروپ نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے ، دہشتگردی نہیں امن چاہتے ہیں، سنجیدہ ہیں تو حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت کی جائے ، دہشتگردی واقعات کی بندش کی واضح یقین دہانی چاہیے ، حکومتی رکن کا جواب

جمعہ 21 فروری 2014 07:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء) طالبان شوریٰ کا وزیرستان سے حکومت کیلئے پیغام ، حکومت سے مذاکرامت کیلئے تیار ہیں ، چھ مزید گروپ ہمارے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوگئے ہیں ، مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو کمیٹی سے رابطہ کریں ، حکومت کا جواب ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی شوریٰ نے وزیرستان سے حکومت کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ وہ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں وہ دہشتگردی نہیں بلکہ امن کے خواہاں ہیں حکومت سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں اور مزید چھ گروپس نے ہمارے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔

دوسری جانب حکومتی رکن نے کہا ہے کہ اگر طالبان مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو وہ حکومت سے نہیں حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت کریں دہشتگردی کے واقعات کی بندش کی واضح یقین دہانی کرائی جائے حکومتی رکن کا کہنا تھا کہ بات چیت صرف سنجیدہ قوتوں سے ہوگی دہشتگردی میں جو گروپ ملوث ہیں ان کیخلاف طاقت کا استعمال ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :