ایف بی آرکا 100بڑے انکم ٹیکس دہندگان کیلئے خصوصی مراعات اور استحقاق کے پیکج کا اعلان،خصوصی کارڈز جاری کئے جائیں گے جن پر امیگریشن کاؤنٹرز پر انہیں وی وی آئی پی سہولیات ملیں گے،سرکاری بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا، وزیراعظم اعلیٰ ایوارڈز دینگے، بیگج الاؤنس بھی 500 سے بڑھا کر پانچ ہزار ڈالر کردیاگیا

جمعہ 21 فروری 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ملک میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس دینے والے 100ٹیکس دہندگان کیلئے خصوصی مراعات اور استحقاق کے پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انہیں خصوصی کارڈز جاری کئے جائیں گے جن پر امیگریشن کاؤنٹرز پر انہیں وی وی آئی پی سہولیات ملیں گے،سرکاری بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا اور وزیراعظم انہیں اعلیٰ ایوارڈز بھی دیں گے جبکہ ان کا بیگج الاؤنس بھی 500ڈالر سے بڑھا کر پانچ ہزار ڈالر کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایف بی آر کی طرف سے 100بڑے ٹیکس دہندگان کیلئے جاری مراعات و استحقاق سکیم کے تحت سکیم میں آنے والوں کو خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے جس کی بنیاد پر انہیں ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی وی آئی پی سہولیات ملیں گی اور وہ وی آئی پی لاؤنج بھی استعمال کرسکیں گے۔کارڈ ہولڈر کو امیگریشن کاؤنٹر پر فوری کلےئرنس کی سہولت میسر ہوگی،کارڈ ہر سال یکم مارچ کو جاری کئے جائیں گے،استحقاق کارڈ ایک سال کیلئے کارآمد ہوگا،کارڈ ہولڈر کے لئے بیگج الاؤنس500سے بڑھا کر5000ڈالر کردیا گیا ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق کارڈ ہولڈرز کو سرکاری بلیوپاسپورٹ بھی جاری کیا جائے گا،وزیراعظم کارڈ ہولڈر کو اعلیٰ ایوارڈ دینے کیلئے مدعو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :