حکومت دہشتگردی سے نجات کیلئے فوج کیساتھ ایک پیج پرنہیں آتی توفوج کوکہتاہوں ٹیک اوورکرے اورپاکستان کوبچائے،الطاف حسین ،طالبان کواسلحہ پھینک کرمذاکرات کرناہونگے ،طالبان کی حمایت کرناغیراسلامی ہے پاکستان اورطالبان کااسلام علیحدہ علیحدہ ہے ،پاکستان ہوگا تو جمہوریت ہو گی،قائدہ متحدہ قومی موومنٹ

بدھ 26 فروری 2014 06:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ طالبان کااسلام مسلط کیاگیاتوپاکستان ٹوٹ جائیگا،اگرجمہوری حکومت دہشتگردوں سے نجات کیلئے فوج کیساتھ ایک پیج پرنہیں آتی توفوج کوکہتاہوں آگے بڑھ کرٹیک اوورکرے اورپاکستان کوبچائے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طالبان کواسلحہ پھینک کرمذاکرات کرناہونگے ،طالبان کی حمایت کرناغیراسلامی ہے ،پاکستان اورطالبان ساتھ نہیں چل سکتے ،پاکستان اورطالبان کااسلام علیحدہ علیحدہ ہے ،پاکستان سب کاہے ،ہندواورعیسائی سب کوبرابرکاحق ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فوجیوں کی گردنیں کاٹنااورفٹبال کھیلناکون سااسلام ہے ۔انہوں نے کہاکہ 8سال سے ملک میں دہشتگردی پرآوازاٹھاتارہاہوں ارباب اختیارنے میری باتوں پرغورنہیں کیا،ملک میں ہرکسی کواپنی مرضی کی عبادت کاحق ہے ،مسلک اورعقیدے کی بنیادپرکسی پرجبرمسلط نہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

ذاتی مفادات کیلئے لوگوں نے اسلام کواستعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ صبح وشام پاکستان آنے کیلئے روتاہوں اورتڑپ رہاہوں میرے لوگ مجھے پاکستان آنے سے روکتے ہیں کہ آپ کی جان عزیزہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان توڑنے والوں نے مجھے پنجاب سے دوررکھا،مجھے پنجاب کے عوم اورنوجوانوں کاساتھ چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اگرجمہوری حکومت فوج کے ساتھ دہشتگردوں سے نجات کیلئے ایک پیج پرنہیں آتی توپاکستان کی فوج سے کہوں گاکہ آگے بڑھیے اوراگرکوئی کہتاہے کہ الطاف حسین آمریت کودعوت دے رہاہے تومجھے پرواہ نہیں ،فوج کوٹیک اورکرلیناچاہئے ،پاکستان کوبچاناچاہئے،پاکستان مجھے عزیزہے۔پاکستان ہوگا تو جمہوریت ہو گی ۔