پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کاخواہشمندہے،سلمان بشیر

بدھ 26 فروری 2014 07:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)بھارت میں سبکدوش ہونے والے پاکستان کے ہائی کمشنرسلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی خلوص سے بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کاخواہشمندہے،بھارت سے بہترتعلقات نوازشریف کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری میں سب سے بڑا چیلنج منفی مائنڈ سیٹ ہے، کشمیر کا معاملہ وہاں کے عوام کے حق خود ارادیت سمیت بنیادی حقوق کا ہے۔

سلمان بشیر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جانا انتہائی ضروری ہے، اختلافات کم کرنے اور تعلقات کے فروغ کے کئی مواقع ہیں، ہم نے تعلقات کی بہتری کیلئے بھارتی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، ہماری شدید خواہش تھی کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کرتے۔

متعلقہ عنوان :