وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 2.73روپے کمی کردی،مٹی کاتیل 49اورلائٹ ڈیزل 31پیسے فی لیٹرمہنگاہوگیا،ہائی اوکٹین اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمتیں برقراررکھی گئی

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 2.73روپے کمی کردی ،مٹی کاتیل 49اورلائٹ ڈیزل 31پیسے فی لیٹرمہنگاہوگیا،ہائی اوکٹین اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمتیں برقراررکھی گئی ہیں ،اوگراکی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری کے بعدوزارت خزانہ نے منظوری دیدی ہے اورپٹرول کی قیمت میں 3.44کے بجائے 2.73روپے فی لیٹرکی کمی گئی ہے جبکہ ہائی اوکٹین اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمتیں برقراررکھی گئی ہیں ،مٹی کے تیل کی قیمت49اورلائٹ ڈیزل کی قیمت31پیسے فی لیٹربڑھ گئی ہے ،نئی قیمتوں کے تعین کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 110.74ہائی سپیڈڈیزل 117.81روپے لائٹ ڈیزل 100.22اورمٹی کاتیل 106.76روپے فی لیٹرہوگیاہے�

(جاری ہے)