وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے اسلام آباد کے رورل ایریازون سے 7 مبینہ دہشتگردوں کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، تحقیقات شروع

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:43

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے رورل ایریازون( ماروا ٹاوٴن کچی آبادی) سے 07 مبینہ دہشتگردوں کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی راولپنڈی اسلام آباد میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے برآمد سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور جدید اسلحہ شامل ہے۔پولیس ترجمان نعیم اقبال نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تھانہ کورال پولیس کو اطلاع ملی تھی نالہ کورنگ سے ملحقہ کچی آبادی ماروا ٹاوٴن میں واقع ایک گھر میں کچھ مشکوک افراد رہائش پذیر ہیں ۔

(جاری ہے)

اس اسلاع پر ایس ایچ او تھانہ کورال نے بھاری نفری کے ہمراہ اس علاقے میں چھاپہ مارا تاہم ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث اضافی نفری اور اے ٹی ایس کمانڈوز کو بلا کر بھرپور کاروائی کی گئی اور ملحقہ آباد ی میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا جبکہ علاقہ کی مکمل ناکہ بندی بھی کی گئی۔

پولیس ترجمان نعیم اقبال کے مطابق اس دوران فائرنگ کا دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم پولیس نے کچھ ہی دیر میں ملزمان ساجد خ شاہ حسین وغیرہ سات ملزمان کو قابو کر کے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا اور اسلحہ سمیت گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ترجمان کے مطابق گرفتاملزمان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع باغ، بٹ گرام،راولپنڈی کے مدرسہ گلستان و دیگر علاقوں سے ہے جو اس سے قبل بھی راولپنڈی اسلام آباد میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور وہ اس سے وقت وفاقی دارالحکومت میں کسی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کر کے اس منصوبہ کو ناکام بنا دیا ہے۔

گرفتار ملزمان نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دستی بم ،دھماکہ خیز مواد ،جدید و روایتی اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرنے کے بعد حوالات بند کر دیا گیا ہے اور اس ضمن ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے میں مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :