چین وزیر دفاع جنرل چانگ وان کوآن کی وزیراعظم نواز شریف ، صدر ممنون حسین ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل طاہر رفیق سے ملاقاتیں،صدر نے چینی وزیر دفاع جنرل چانگ وان کوان کو ہلال پاکستان کا اعزاز بھی عطا کیا
ہفتہ 1 مارچ 2014 03:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت متعدد منصوبہ جات کیلئے چین کی معاونت نہایت قابل تحسین ہے، چین اور پاکستان کے درمیان منفرد تعلقات ہیں، چینی شہریوں کی سیکیورٹی پاکستان کیلئے انتہائی ترجیح کی حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چینی وزیر دفاع جنرل چانگ وان کوآن سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں مشترکہ تعاون کمیٹی میں طے پانے والا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف دونوں اقوام کے فائدہ مند ہوگا بلکہ پورے خطے کی معیشت تبدیل ہوگی اوریہ جنوبی و وسطی ایشیائی خطوں کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ دنیا سے باہمی طور پر منسلک کرنے کی حکمت عملی سے بھی جڑا ہوا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی سلامتی اورعلاقائی سا لمیت کے معاملات پرچین کی معاونت کی نہایت قدر کرتا ہے ،بھرپور باہمی اعتماد ، شاندار تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر خیالات میں ہم آہنگی ہماری آزمودہ اور سدا بہار دوستی کو مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
بعد ازاں صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی بے مثال اقتصادی ترقی سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان آزمودہ دوستی سٹریٹجک مفادات میں ہم آہنگی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف، بھرپور باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے پائیدار مفاد پر مبنی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں چینی وزیر دفاع جنرل چانگ وان کوان سے ملاقات کے دوران کیا ۔صدر مملکت نے ایوان صدر میں تقسیم اعزاز کی خصوصی تقریب میں چین کے وزیر دفاع جنرل چانگ وان کوان کو ”ہلال پاکستان“ کا اعزاز عطا کیا ہے۔ صدر مملکت نے جنرل چانگ وان کوان کو یہ اعزاز پاکستان اور چین کے درمیان پہلے سے موجود قریبی دوستی بالخصوص دفاعی تعاون کے مزید فروغ کے لئے ان کے کردار اور شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا ہے۔ تقریب میں دیگر کے علاوہ چین کی بحریہ کے چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل دوجنگ ہن ، سنکیانگ ملٹری ریجن کے پولیٹیکل کمشنر میجر جنرل لیو لی، سنٹرل ملٹری کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سونگ دان ، پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی ڈونگ، چینی سفارتخانہ کے اعلیٰ حکام اور وزیر دفاع کے وفد کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پڑھے گئے توصیفی بیان میں کہا گیا کہ جنرل چانگ وان کوان پاکستان کے ایک عظیم دوست ہیں جنہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے علاوہ دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ پاک چین تعلقات کے استحکام کے لئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں صدر نے انہیں ہلال پاکستان عطا کیا ہے۔ بعدازاں چینی وزیر دفاع نے اپنے وفد کے ہمراہ صدر مملکت سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات بالخصوص دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان آزمودہ دوستی سٹریٹجک مفادات میں ہم آہنگی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف، بھرپور باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے پائیدار مفاد پر مبنی ہے۔ اپنے چین کے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ انہوں نے وسیع تر دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر چینی قیادت کے ساتھ مفید اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ امید ہے کہ ان کے دورہ سے دو طرفہ تجارت اور باہمی تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی حیرت انگیز معاشی ترقی سے متاثر ہے اور دفاع، توانائی، صنعت، زراعت، مواصلات اور تجارت کے شعبوں میں اس کی مہارت سے استفادہ کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر مواصلاتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا جاری شاندار منصوبہ پورے خطہ کو فعال، تجارت، توانائی اور اقتصادی راہداری میں تبدیل کرنے کے علاوہ پاک چین دو طرفہ تجارت کو نئی بلندیوں تک لے کر جائے گا۔ پاک چین دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان دفاعی میدان میں خودکفالت کے حصول کی اپنی کوششوں میں چین کی قابل قدر معاونت کو بہت تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس موقع پر صدر نے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی اور سٹریٹجک استحکام میں چین کے فعال کردار پر چینی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے چینی شہریوں ، انجینئرز اور کارکنوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت چینی شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور یقین دلایا کہ حکومت نے ان کے تحفظ اور سلامتی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رکھے ہیں۔جنرل چانگ وان کوان نے ”ہلال پاکستان“ عطا کرنے پر صدر اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مزید گہری ہو گی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودسے چینی وفدکی وزیردفاع جنرل چانگ وان کوان کی قیادت میں ملاقات۔دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق جمعہ کے روزچین کے وزیردفاع جنرل چانگ وان کوان کی قیادت میں پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے چینی وفدنے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا۔اس موقع پرپہلے مرحلے میں چینی وزیردفاع نے جنرل راشدمحمودسے ون ٹوون ملاقات کی اس کے بعدوفودکی سطح پربھی بات چیت کی گئی ،جس میں دفاعی تعاون اورمشترکہ فوجی تربیت سمیت دیگرپیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔قبل ازیں جوائنٹ ہیڈکوارٹرآمدپرچینی وفدکاوالہانہ استقبال کیاگیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے چینی وزیر دفاع چینگ ونکوئن کی زیرِ قیادت وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات کے دوران دونوں فضائی افواج کے درمیاں دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھا نے کے طریقہ کار اور دونوں ممالک کی ایوی ایشن انڈسٹری پر بھی بات چیت ہوئی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 1 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
انڈر 19ورلڈ کپ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر تیسری پوزیشن سے محروم کردیا ، بی ایم ڈکٹ کو شاندار سنچری کی بدولت مین آف دی میچ دیا گیا ، انگلینڈ نے 247رنز کا ہدف آخری وکٹ کی شانداپارٹنرشپ پر 49.4اوورز ... مزید
-
ایشیاء کپ ،سری لنکا نے ” بگ تھری “ کے سر پنج بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے پچھاڑ دیا ،بھارت نے مقررہ اوورز میں9وکٹوں گنوا کر264رنز بنائے،سری لنکا نے ٹارگٹ 8وکٹوں پر پورا کر لیا،کمار سنگاکارا ... مزید
-
پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مزید 10 عالمی ریکارڈزقائم کر دیئے گئے،5351بچوں نے آرٹ لیسن کا چائنیزتائپے کا ریکارڈ توڑا، معراج حسین نے 12 منٹ 44 سیکنڈ ٹانگیں کھول کربیٹھنے کا ریکارڈ بنایا،محمد ارشد نے ایک منٹ ... مزید
-
وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف سے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی ملاقات ، خوشگوار ماحول میں ہونے والی یہ ملاقات نصف گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ملاقات میں وزیراعظم پاکستان ... مزید
-
موجودہ حکومت پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دے رہی ،رضاربانی،اپوزیشن کے متحرک ہونے کی و جہ سے پارلیمان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،18 ویں ترمیم کے بعد کابینہ دونوں ایوانوں کو جوابدہ ہے‘قومی ... مزید
-
پارلیمنٹ لاجزکے نئے ڈائریکٹرعلی مراد کا چارج لینے سے انکار
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے برائے مواصلات نے پاکستان پوسٹ سے سابق ادوار میں کروڑوں روپے مالیت کی اشتہاری مہم اور سینارٹی فہرست آئندہ اجلاس میں طلب کرلی ، قومی ڈاکخانہ ابھی موٹرسائیکل تک پہنچا ہے نجی ... مزید
-
پیر گوٹھ میں ڈاکووٴں کا پولیس کے اہلکار کے گھر پر حملہ، اہلکار بیوی، بچوں سمیت 6 جاں بحق،حملہ آوروں کے تعاقب کے دوران ایک اور پولیس اہلکار شہید ، مخبری کے شبے میں واقعہ پیش آیا
-
سندھ میں غیر قانونی مقیم پناہ گزینوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور غیر قانونی تارکین وطن کو سندھ بدر کرینگے۔ شرجیل انعام میمن،صوبے کی داخلی سرحدوں پر چیک پوسٹیں قائم کررہے ہیں سندھ میں اسلحے کی ... مزید
-
لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے لارجربنچ نے الیکشن ٹریبو نل کے عبوری فیصلوں کیساتھ دائردرخواستیں خارج
-
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الر شید کا الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار متفقہ طور پر منظور کروانے کیلئے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ
-
سکھر ،تحریک انصاف کا جلسہ شاہ محمود قریشی نے لوٹ لیا ،زرداری پر پھٹ پڑے ،پیپلز پا رٹی کا مستقبل زرداریوں کے ہا تھ آگیا ، پیپلز پا رٹی کی سوچ وفا قی نہیں علا قا ئی بن چکی ہے ، جلسے سے خطاب ،عمران خان ... مزید
-
لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ہو گیا
-
عابد شیر علی نے جمشید دستی کو سکینڈل کوئن وینا ملک قرار دیدیا،دستی کا ذہنی توازن درست نہیں،وزیر مملکت ،عابدشیرعلی ن لیگ کی حکومت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ،ویناملک شریف برادران کی رشتہ دارہے ،عابدشیرعلی ... مزید
-
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کی بھارتی صدر اور وزیر اعظم سے ملا قا ت ،دہشت گردی کی سرگرمیوں ،منی لانڈرنگ ،منشیات ،اسلحہ اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل ،سعودی ولی عہد کے دورے سے دوطرفہ ... مزید
-
عرا ق‘ بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک ، بغداد کے علاقے صدر سٹی میں موٹرسائیکلوں کی مارکیٹ میں دھماکے سے 25 جبکہ بس میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک ہو ئے ، حکا م
-
اقتدار نہیں چھوڑا لیکن ملک چھوڑنا پڑا،وکٹر یانوکووچ
-
مشرق وسطی امن مذاکرات، اوباما پیش رفت کا جائزہ لیں گے
-
شام میں نسل کشی عالمی برادری کی ناکامی ہے، بان کی مون
-
فیلڈ مارشل سیسی فوجی سپریم کونسل کے سربراہ بھی ہوگئے
-
گجرات فسادات بارے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،امریکہ،بلاشبہ اس وقت کے ریاستی وزیراعلیٰ نرمندر مودی فسادات کے ذمہ دار ہیں جن میں 200 افراد مارے گئے ،ترجمان محکمہ خارجہ
-
جاسوسی کے نئے الزامات پر امریکی سینیٹرز کا اظہار برہمی
-
ورلڈ بینک نے یوگنڈا کی امداد روک دی
-
جرمن وزیر خارجہ کا دورہ امر یکا ،جان کیری سے ملاقات، پرائیوسی اور جاسوسی سے متعلق معاملات اٹھائے
-
موجودہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبردآزما ہونے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے،وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعظم یوتھ لون سکیم سے نہ صرف لوگوں کو روزگار کے ... مزید
-
آپریشن کا فیصلہ چھپ چھپا کرنہیں ہوگا ، اس معاملے پر مشاورت کی جائے گی، چوہدری نثار ، ٹارگٹ آپریشن میں بے گناہ لوگ نشانہ نہیں بنیں گے ، لوگوں کو بے گھر نہیں کرنا چاہتے ، کابینہ میں نقل مکانی کے حوالے ... مزید
-
وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 2.73روپے کمی کردی،مٹی کاتیل 49اورلائٹ ڈیزل 31پیسے فی لیٹرمہنگاہوگیا،ہائی اوکٹین اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمتیں برقراررکھی گئی
-
اسٹیٹ بینک نے معیشت کی کیفیت پر مالی سال 2014ء کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی،معاشی اظہاریے سازگار رہے ،حقیقی جی ڈی پی نمو میں کچھ اضافہ دکھائی دیا، نمو کے تخمینے توقعات سے تجاوز کرگئے،اسٹیٹ بینک ... مزید
-
وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے اسلام آباد کے رورل ایریازون سے 7 مبینہ دہشتگردوں کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، تحقیقات شروع
-
چین وزیر دفاع جنرل چانگ وان کوآن کی وزیراعظم نواز شریف ، صدر ممنون حسین ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل طاہر رفیق سے ملاقاتیں،صدر نے چینی وزیر ... مزید
-
طالبان اور حکومتی کمیٹیوں میں ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائیگا، قوم مایوس نہ ہو ، مولانا سمیع الحق ،عمرے کا آغاز قیام امن کی دعا سے کیا ہے ،امید ہے اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی سے ہمکنار فرمائیں گے،مولانا یوسف ... مزید
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس،قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ،ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کیلئے سوئی سدرن ایلنگے کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرے گی، کمپنی کراچی میں 40 کروڑ کیوبک فٹ ... مزید
-
حکومت کا عسکریت پسندوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ ، حکومتی ، طالبان کمیٹیوں کے خفیہ اجلاس جاری ، تعطل شدہ مذاکرات جلد بحال ہونے کا امکان
-
کراچی کے بیشتر علاقوں میں طالبان کا راج ہے، الطاف حسین
-
کراچی ،بدامنی کا تسلسل جاری ،فائرنگ و پرتشدد واقعات میں متحدہ کارکن سمیت7افراد جاں بحق،رینجرزکی مبینہ فائرنگ سے شوہر جاں بحق ،بیوی زخمی ،33سالہ ذیشان الدین نامی شخص اپنی روٹھی ہوئی بیوی شافعہ کو ... مزید
-
انتخا بات میں سندھ میں سو نا می لا نے کا موقعہ نہیں ملا ، عمران خان ،ہر ضلع میں جا ؤں گا ،انصاف کا پیغام پو رے پا کستان میں لے جائیں گے تبدیلی کا آغاز ہوچکا ،کے پی کے اور پنجاب کی طرح سندھ میں بھی پی ... مزید
-
چو ہدری نثار کا خون گرم ہے جو کبھی کبھی ذہن پر چڑ ھ جا تا ہے، خو رشید شاہ، قومی سلامتی پا لیس پڑھ رہے ہیں تا کہ پتہ چل سکے کہ کہیں یہ رحمان ملک والی تو نہیں ہے، جمشید دستی کی با توں پر میڈیا تو جہ نہ دے ... مزید
-
وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ملاقات ،طالبان سے مذاکرات اور کارروائیاں بیک وقت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ، طالبان کے معاملے پر حکومتی موقف کی مکمل حمایت کرتے ... مزید
-
وزیراعظم کی یوتھ لون سکیم سود سے پاک نہیں، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ،ملک سے سودی نظام کے خاتمے کیلئے اسلامی بینک کی سرمایہ کاری میں حکومت مدد کررہی اسلامی بینک کی ترقی کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی،رانا ... مزید
-
حکومتی وعدہ خلافی کے باعث ہمارے وزراء نے کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی ، مولانا فضل الرحمن ، تحریک طالبان سے مذاکرات کیلئے جے یو آئی (ف) کا ہمیشہ اتفاق رائے رہا لیکن طالبان کیخلاف کارروائی اور جنگ ... مزید
-
مشرف کے معاملہ پر رائٹ ٹرن لیا، یہ پوری فوج کا معاملہ ہے، چودھری شجاعت حسین ،کراچی میں بدامنی کا سلسلہ سیاسی طور پر ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے، حاجی عبد الرزاق یعقوب کے انتقال پر حاجی اقبال اور سلمان ... مزید
-
وقت گزرگیاہے،اب تبدیلی کیلئے ملک کے عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرناہے ، افتخار محمد چوہدری ، امیروں کوبہت ازمالیالیکن اب غریبوں پرمنحصرہے کہ وہ کس طرح کی تبدیلی کی چاہتے ہیں،سابق چیف جسٹس
-
ن لیگ سے ہاتھ ملانے کی بات ابھی رہنے دیں توبہتر ہے‘ پرویز الٰہی،الیکشن 2008 میں مشرف اور کونڈولیزانے (ق) لیگ کوہروایا‘ مشرف نے جوکچھ کیا آرمی چیف کی حیثیت سے کیا اورآرمی چیف کبھی غدار نہیں ہو سکتا
-
جلیل عباس جیلانی کی سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک کے ہمراہ امریکی سینیٹرجان مکین سے ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت امن اورافغانستان کے استحکام کے معاملات پرگفتگوکی گئی
-
پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی حرکتوں با رے الزاما ت بے بنیادہیں ، چوہدری نثار علی خان،دو روز کی تحقیقا ت میں کوئی ثبوت نہیں ملا۔پارلیمنٹ لاجز ہمارا گھر ہے ۔اراکین کو اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی نہیں مارنی ... مزید
-
بلوچ سرزمین پر 2006ء سے ابتک 14ہزار بلوچوں کو قتل کیا گیا ،اقوام متحدہ و عالمی ادارے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، براہمدغ بگٹی
-
پاکستان میں القاعدہ کی قیادت انتہائی کمزور ہوچکی،قبائلی علاقوں اور شمالی افغانستان میں اسکا نیٹ ورک موجود ہے،امریکی کمانڈر،افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلاء کیا گیا تودہشت گردی کے خطرے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.