وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ملاقات ،طالبان سے مذاکرات اور کارروائیاں بیک وقت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ، طالبان کے معاملے پر حکومتی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، عمران خان

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں طالبان سے مذاکرات اور کارروائیاں بیک وقت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے طالبان کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عمران خان کو اعتماد میں لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں عمران خان نے طالبان کے معاملے پر حکومتی موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان گروپوں میں جو گروپ مذاکرات کے حامی ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔