پاکستان میں طویل عرصہ بعد یو ٹیوب کی ویب سائیٹ کھلنے کے امکانات ،حتمی فیصلہ وزارتی کمیٹی کرے گی

اتوار 2 مارچ 2014 08:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء)پاکستان میں طویل عرصہ بعد یو ٹیوب کی ویب سائیٹ کھلنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارتی کمیٹی کرے گی ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق یو ٹیوب نے وہ قابل اعتراض ویڈیو اپنی سائیٹ سے ہٹا دی ہے جس کا مطالبہ پاکستان کی طرف سے کیا جارہا تھا اور یہ مطالبہ پورا ہونے کے بعد توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں یو ٹیوب سے پابندی ہٹائی جاسکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جلد وزارتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا جس کی صدارت وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کرینگی اور اس میں حتمی فیصلہ کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :