اسکردو،برفانی تودے سے شہیدہونیوالے د وساہیوں کے جسدخاکی برآمد

اتوار 2 مارچ 2014 08:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء) سیاچن میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے اہل کاروں میں سے دو ساہیوں کے جسد خاکی تلاش کرلیے گئے، جب کہ ایک سپاہی کے جسد خاکی کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روز قبل اسکردو کے قریب برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے تین جوان لا پتہ ہوگئے تھے، عسکری حکام کے مطابق لاپتہ جوانوں کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری تھیں، جس کے بعد ہفتہ کی صبح دو جوانوں کے جسد خاکی تلاش کرلیے گئے، جب کہ ایک سپاہی کی تلاش جاری ہے۔

جسد خاکی کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 7 اپریل 2012 میں سیاچن کے گیاری سیکٹر میں بٹالین ہیڈکواٹرز پر گلیئشیر گرنے سے پاک فوج کے 135 اہلکار برف تلے دب کر شہید ہوگئے تھے۔