طالبا ن کی جنگ بندی کے باوجود مذکرات کے حوا لے سے حکو مت نے کو ئی رابطہ نہیں کیا،سید خورشید شاہ،سیاسی جما عتوں کو اس حوا لے سے اعتماد میں نہ لیا گیا اور مذکرات کے بعد بھی ملک کو کو ئی نقصا ن پہنچا تو اس کی ذمہ دار صرف حکو مت ہو گی، ہم امن چا ہتے ہیں وہ کسی بھی طرح ہو ہمیں خو شی ہو گی ،قائد حزب اختلاف

پیر 3 مارچ 2014 07:58

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ طالبا ن کی جنگ بندی کے باوجود مذکرات کے حوا لے سے حکو مت نے کو ئی رابطہ نہیں کیا اگر سیاسی جما عتوں کے سربراہاں کو اس حوا لے سے اعتماد میں نہ لیا گیا اور مذکرات کے بعد بھی ملک کو کو ئی نقصا ن پہنچا تو اس کی ذمہ دار صرف اور صرف حکو مت ہو گی یہی بات اسمبلی میں بھی کی تھی اور اب بھی کر رہاہوں ہم امن چا ہتے ہیں وہ کسی بھی طرح ہو ں ہمیں خو شی ہو گی اس میں کو ئی شک نہیں کہ طا لبان ٹا ئیم گیم کھیل کر اپنی طا قت جمع کرنا چاہتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ اے پی سی مذاق بن گیا ہے اس لیے ہر کو ئی اے پی سی بلا لیتا ہے وزیر اعظم اے پی سی کیے بغیر سیا ستدا نوں کو اعتماد میں لیں اس سے ان کی ذمہ داری شئیر ہو جا ئے گی ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ نواز شریف کو ئی بھی فیصلہ وزیر اعظم بن کر نہیں لیڈر بن کر کریں گے حکو مت جس طرح چا ہے امن قائم کرے ہمیں کو ئی اعتراض نہیں قومی سلا متی پا لیسی کے حوا لے سے پیپلز پا رٹی کی پا رلیمنٹری پا رٹی کا اجلاس کل بلا یا ہے جس میں اس حوا لے سے مشاورت کی جا ئے گی ان کا کہنا تھا کہ اگر حکو مت مذکرات کی صو رت میں طالبان قیدیوں کو رہا کر ے گی تو یہ فیصلہ ملک کے لیے خطر ناک ہو گا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم حکو مت کو مسئلے مسائل کا شکار نہیں بنانا چا ہتے کیو نکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس کا خمیا زہ عوام کو بھگتنا پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ سندھ خصو صی طور پر کر اچی میںآ نے والے آئی ڈی پیز پر نظر رکھنی چاہئے حکو مت انہیں سہو لت ضرور فرا ہم کر ے مگر ان پر نظر بھی رکھے ورنہ جرائیم بڑھ جا ئیں گے عمران فاروق کیس کے حوا لے سے کو ئی علم نہیں اس لیے اس پر تبصرہ نہیں کروں گا با قی جہاں تک فو ج کو اوور ٹیک کر نے کے مشورے دینے والوں کی بات ہے تو ان آمروں کی ہی وجہ سے آج ہم اس خطر نا ک موڑ پر کھڑے ہیں اور اس ی آمریت کی وجہ سے ایک با ر پہلے پا کستان ٹو ٹ چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی علاقا ئی سوچ نہیں رکھتی وہ وٴج بھی قومی جما عت ہے عمران خان اگر ایسی با تیں نہ کریں تو ان کو کو ن سنے گا ان کا اپنا گراف کے پی کے میں خود تیزی سے نیچے آگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :