توانائی بحران پر قابو پانے کا تہیہ کر رکھا ہے،خواجہ آصف ، لوڈ شیڈنگ سے جلد نجات حاصل کرنے کی غرض سے زیادہ سے زیادہ توانائی کی پیداوار کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،وفاقی وزیر کا انٹرویو

پیر 3 مارچ 2014 08:04

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر توانائی کے بحران پر قابو پانے کا تہیہ کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیوکے مطابق سیالکوٹ میں ایک انٹرویو میں اْنہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے جلد از جلد نجات حاصل کرنے کی غرض سے زیادہ سے زیادہ توانائی کی پیداوار کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔پانی اور بجلی کے وزیر نے کہا کہ چین کی مدد سے اکیس ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی اور اْمید ہے یہ ہدف اگلے پانچ سے سات سال میں حاصل کرلیاجائے گا۔اْنہوں نے کہا کہ ترکی 'عالمی بنک اور یورپی ملکوں کی مدد سے اٹھائیس ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :