اسلام آباد واقعہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے،خورشید شاہ،پارلیمنٹ ہاؤس کو رینجرز کی تحویل میں دے دیں،شیخ رشید،حکومت کنفیوژن کا شکار نہیں،ہر پاکستانی کے خون کا حساب لے گی،روحیل اصغر،قومی اسمبلی میں اسلام آباد کے واقعہ پر بحث
منگل 4 مارچ 2014 08:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو اسلام آباد واقعہ پر بحث کرتے ہوئے رکن اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد اور اردگرد کے حالات بن رہے ہیں ، پارلیمنٹ ہاؤس کو رینجرز کی تحویل میں دے دیں ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ گزشتہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعہ کی باتیں ہوئیں تو وزیر داخلہ کا فوری طور پر ردعمل آیا کہ اسلام آباد محفوظ ہے اسلام آباد کچہری کا واقعہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے،اس نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے، طالبان نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی انہیں اس واقعہ کی مذمت کرنی چاہیے اگر حالات اسی طرح رہے تو مذاکرات کن سے کرینگے ۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایف سی اہلکاروں کو شہید کیا گیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اپنے ہی ملک میں سیز فائر کا اعلان کرتے ہیں انڈیا کے ساتھ تو سنا تھا کہ سیز فائر کا لفظ استعمال کرتے ہیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کرنے کے لیے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور طالبان کو بھی ان دہشتگردوں کی نشاندہی کرنی چاہیے حکومت آئین کے اندر رہتے ہوئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی غیر تسلی بخش ہے اگر پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ ہوا تو پھر حکومت کس نام کی ہوگی ۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے ہمیں وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر تصویریں کھنچوانے کا شوق نہیں ہے ۔ حکومت کنفیوژن کا شکار ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی بات ہوئی 20کروڑ عوام کی طرح پارلیمنٹرین بھی خوفزدہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسلام آباد میں گورنر اور وفاقی وزیر بھی قتل ہوئے حکومت کنفیوژن کا شکار نہیں ہے حکومت ہر پاکستانی کے خون کا حساب لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واقعہ کو طالبان ذمہ داری قبول کرنا ہوگی ورنہ اس کی نشاندہی کریں کیونکہ افواج پاکستان دفاع کرنا جانتی ہیں ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ حکومت دارالخلافہ کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور عدالتیں محفوظ نہیں ۔ پولیس کی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے تربیت نہیں ہوئی حکومت تو سکندرکا کچھ نہیں کرسکی ۔ گزشتہ سال میں ایک ارب روپے کی گاڑیاں چوری ہوئی اور 43 کرائم کے واقعات رونما ہوئے اور یہاں سرمایہ کار بھتہ دینے پر مجبور ہورہے ہیں حکومت لفظی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک کی68 سالہ تاریخ میں ملک کو مسائل کا سامنا نہیں تھا جتنا کے آج ہے ۔ دہشت گردی کی جنگ ہماری ہے اور ہماری بقا کی جنگ ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عملی منصوبہ بندی میں حکومت سے آگے ہیں اور اسلام پر حملہ نہیں بلکہ قبضہ کرنے کا پیغام دیا گیا ہے اگر اس طرح رویہ رہا تو پانی سر سے گزر جائے گا ۔ریاست کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اسلام آباد پر قبضے کی تیاری مکمل کرلی ہے کراچی پر طالبان کا قبضہ ہوچکا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے رکن اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ دن طالبان کی طرف سے پیغام آیا ہے کہ تمام ذیلی ادارے ان کے ماتحت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ایک سال کے اندر حالات پر کنٹرول کرلیں گے، ناکام ہوا تو وزارت چھوڑ دونگا گورنر قتل ہوا اس کا جنازہ پڑھنے کے لئے تیار نہیں تھا، وزیراعظم کا بیٹا اغواء ہوا لوگوں کو دن دیہاڑے بھتہ خوری ہورہی ہے، 33ایجنسیاں ہیں ، سری لنکا ٹیم کے ملزمان بری ہوچکے ہیں قوم امن چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ بے نظیر بھٹو لیاقت باغ نہ آئیں لوگ مذاق اڑاتے رہے اب بھی مذاق اڑا رہے ہیں اس ملک میں تشدد طاقتور ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی مذاکراتی ٹیم میں اتفاق نہیں ہے اور اسلام آباد واقعہ کے ملزمان فرار ہوچکے ہیں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ فرینڈلی ہے قوم کے جس کام کے لیے بھیجا وہ نہیں کررہے، مسجدوں کو سکول میں تبدیل کردیں کیونکہ ان کا نصاب تبدیل نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آور پٹھان کے مقابلے میں پنجاب کے لوگ ہیں انہیں صرف بدنام کیا جارہا ہے،دنیا کی تاریخ میں سب سے پہلے کوئٹہ میں واٹر بم استعمال ہورہے ہیں،ملک میں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ ْجمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن اسمبلی مولانا جمال الدین خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی لوگوں کو دہشتگردانہ سمجھا جائے کراچی میں بھی ان کے ساتھ نامناسب رویہ رکھا جارہا ہے اسلام آباد کا واقعہ افسوسناک ہے ۔ جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب نے کہا کہ اسلام آباد کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے پوری قوم کو متحدہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح واقعات نہ ہوں ۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ایاز سومرو نے کہا کہ دہشتگردی کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی حکومت وفاقی دارالحکومت میں امن وامان ڈیل کے تحت لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کو ترقیاتی فنڈز بھی نہیں ملیں گے ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسلام آباد کا واقعہ اور اس سے پہلے واقعات بھی ہوتے رہے ہیں جو کہ نہایت افسوسناک ہیں ایوان میں تقریریں روایتی ہیں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل پربات کرنی چاہیے ۔ وزیراعظم ملک کے لیے جب بھی فون کرینگے یا وہ پیش ہونگے اور حکومت کا ساتھ دینگے حکومت ایسی فضا قائم نہ کرے لوگوں کا نظام کے اعتماد اٹھ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حالات اتنے خراب ہیں کہ خود کش حملہ آور کرائے پر مل جاتے ہیں پارلیمنٹ ہاؤس ایوان صدر ، وزیر اعظم ہاؤس بھی دہشتگردی سے محفوظ نہیں ۔ رکن اسمبلی اعجاز ا لحق نے کہا کہ حکومت کے پاس سنہری موقع ہے کہ اپوزیشن ان کے ساتھ ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رزلٹ دیں اسلام آباد واقعہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی ہے پوری قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا چاہیے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 4 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
ایشیا ء کپ، پاکستان اور میز بان بنگلہ دیش آج آمنے سامنے ہونگے ، میچ جیتنے پر8مارچ کوسری لنکااورپاکستان فائنل میں مدمقابل ہوں گے
-
ایشیاء کپ ، سری لنکا نے افغانستان کو 129رنز سے شکست دے کر بونس پوائنٹ بھی حاصل کرلیا ،بہترین کارکردگی پر کمارا سنگاکارا مین آف دی میچ قرار ،سری لنکا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ، فائنل میں جگہ بنالی
-
پاکستان انڈیا پنجاب گیمز :پاکستانی پہلوانوں نے بھارتی پہلوانوں کو چت کر دیا ،7 میں سے 6 مقابلے جیت لئے،اظہر حسین نے پرنس اروڑا، سجاد اقبال نے پردیپ کمار ، قمر عباس نے ماہی پت، عمیر نے ارجن شرماء، ... مزید
-
پاکستانی سکیئرمحمد کریم کی وائس چیف آف آئیر سٹاف سے ملاقات،ائیر مارشل کی ونٹر اولمپکس سوچی 2014میں محمد کریم کی کارکردگی پر مبارکباد پیش
-
ناخواندگی اور جہالت ملک کی ترقی اور عوام کی بہتری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،صدر ممنون حسین ،پاک بحریہ کی ملکی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں،پاکستان باصلاحیت ... مزید
-
قومی اسمبلی،خورشید اور غلام احمدبلورکی وزیرخزانہ ا سحاق ڈارسے ملاقات
-
پی پی 81 جھنگ میں ضمنی انتخاب، ن لیگ کے امیدوار کامیاب ،محمد خان بلوچ نے 51 ہزار 251 ووٹ حاصل کئے،تحریک انصاف کے امیدوار رائے تیمور حیات بھٹی 45ہزار 629ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
-
پی اے سی کا این ایچ اے کی ٹیکس وصولیوں میں کمی اور اخراجات میں اضافے کی تحقیقات کا حکم ، رپورٹ طلب، آئندہ اجلاس میں موٹروے پولیس بھی طلب،صرف ٹیکنالوجی سے ہی کرپشن کو روکا جاسکتا ہے،ہم سوچ رہے ہیں ... مزید
-
سانحہ اسلام آباد کچہری،این اے48سے رکن قومی اسمبلی اسد عمر غائب رہے، انجم عقیل خان کو بھی عوام کی تیمارداری کا وقت نہ مل سکا،چوہدری اشرف گجر وکلاء اور زخمیوں کو فون کرکے پوچھتے رہے
-
سانحہ اسلام آباد،جاں بحق ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفاقت اعوان نے اپنی زندگی کے آخری روز ایک درجن سے زائد مقدمات کی سماعت کی
-
کراچی،شہریوں پر فائرنگ کر کے فرار ہونیوالے2ٹارگٹ کلرز پولیس فائرنگ سے ہلاک ،ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ماں بیٹا اور پولیس اہلکار سمیت 4افراد زخمی
-
سکیورٹی ادارے عدلیہ کے تحفظ کے ضامن ہیں اور عدالتیں انصاف اور امن کا گہوارہ ہیں ہمیں مل کر انہیں بچانا ہے،چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ
-
تحریک طالبان پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ،طالبان شوری شمالی وزیرستان ،2006 میں حکومت کے ساتھ کئے گئے امن معاہدہ پر اب تک قائم ہیں،ترجمان طالبان شوری
-
نصیرآباد کے علاقے میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ، ڈیوٹی پر موجود 4پولیس اہلکاروں سمیت 6 افرادجھلس کرزخمی، بلوچستان کے مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل
-
ایفیڈ رین کوٹہ الا ٹمنٹ کیس، حنیف عباسی کی درخواست پر اے این ایف کو نو ٹس جاری
-
رحمن ملک کی دبئی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
یوکرین،کرائمیا پر روس کی فوجی گرفت،کوئی گولی چلائے بغیر روسی فوجیوں نے کرائمیا پر گرفت مضبوط کر لی ہے،روسی وزیر خارجہ
-
یوکرائن بحران،امریکہ اور مغربی ممالک نے روس کے خلاف سرجوڑ لئے،اقتصادی پابندیوں ،اثاثے منجمند کرنے کی دھمکی دے دی
-
افغان و اتحادی فورسز کا مشترکہ آپریشن ،24طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ ، آپریشن مختلف علاقوں میں کیا گیا ، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ، افغان وزارت داخلہ ، جن علاقوں میں آپریشن ہوا ... مزید
-
امن مذاکرات،اسرائیل کے ہاتھ سے وقت نکلا جا رہا ہے،صدر اوباما
-
تہران: جوہری ادارہ ایران معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیگا، عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کامیابی سے جاری ہیں،ایرانی وزیر خارجہ
-
مصر، نئے وزیراعظم کا مظاہرے ختم کرنے کا مطالبہ،اب کام کا وقت آگیا،تعمیراور ترقی کی آواز زیادہ بلند آہنگ ہونی چاہیے،ابراہیم محلب
-
جرمن ماڈل نے لاکھوں ڈالر کے عوض ڈنر کی پیشکش ٹھکرا دی،کھانے کی دعوت عرب کروڑ پتی کی جانب سے دی گئی تھی
-
مصر،مرسی کے صاحبزادے کو مصری پراسیکوٹرز نے رہا کر دیا
-
سعودی عرب،والد کے بہیمانہ تشدد سے 13 سالہ بیٹی کی موت
-
آسکر ایوارڈ کی میزبان کی تصویر کا ٹوئیٹر پر نیا ریکارڈ،ایلن ڈیجنریس کی ایک تصویر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر 20 لاکھ سے زائد افراد نے شیئر کیا
-
شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کا تجربہ
-
آسکر پسٹوریئس کے مقدمہ کی کارروائی شروع
-
وفاقی دارالحکومت کی ایف ایٹ کچہری میں یکے بعد دیگرے دو خودکش حملوں، کریکر دھماکوں اور شدید فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان اور وکلاء سمیت 11افراد جاں بحق، 26شدید زخمی ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے ... مزید
-
اسلام آباد کے واقعہ سے لاتعلقی کافی نہیں ،طالبان ا س کی مذمت بھی کریں،وزیرداخلہ،دہشت گردوں کاپیچھاکریں گے اوران کوعدالتی کٹہرے میں لائیں گے،دس بارہ سال سے جاری حالات ایک رات میں ٹھیک نہیں ہو سکتے،سلامتی ... مزید
-
دہشت گردی کے خلاف حکومتی عزم متزلزل نہیں ہو سکتا،نوازشریف،دہشت گرد حکومت کی امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وزیر اعظم کی اعلیٰ سطح اجلاس میں گفتگو
-
طالبان کا اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار،واقعہ سے کوئی تعلق ہے نہ ہمارا کوئی ساتھی ملوث ہے،پس پردہ ہاتھوں کو تلاش کرنا ہماری ذمہ داری نہیں، بالفرض کوئی ملحقہ گروپ ملوث پایا ... مزید
-
کچہری حادثہ قابل مذمت، حکومت اسمیں ملوث تیسری قوت کو تلاش کرے،سمیع الحق ،عورتوں بچوں اور بزرگوں کو رہا اور بامقصد مذاکرات کیلئے قبائلی علاقہ میں امن زون قائم کرنے کا مطالبہ،خارجی و داخلی قوتیں ... مزید
-
خیبرایجنسی: لنڈی کو تل میں دھماکہ، 2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، 8زخمی ، فورس کی گاڑی تباہ ،سڑک پر نصب بم اس وقت پھٹا جب ایف سی کی گاڑی لنڈی کوتل سے جمرود جا رہی تھی، سیکیو رٹی فو رسز کی جو ابی فا ئر نگ ... مزید
-
چیف جسٹس تصدق حسین جیلا نی نے اسلام آباد کچہری واقعہ کا از خود نوٹس لے لیا،آئی جی ،سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر رپو رٹ سمیت آج طلب ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج کھلی عدالت میں واقعہ کی سماعت ... مزید
-
حکومت بلدیاتی انتخابات کرادے بعدمیں قانون سازی ہوتی رہے گی ،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ،کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزارت دفاع سے ایک ہفتے میں تحریری جواب طلب،سیکرٹری دفاع آصف ... مزید
-
طالبان ضلع کچہری حملے میں ملوث ہوئے تو مذاکرات سے علیحدہ ہوجاوٴں گا، پروفیسر ابراہیم،یہ حملہ جس نے بھی کیا وہ انسانیت کے مجرم ہیں، اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے، نجی ٹی وی ... مزید
-
ایف ایٹ کچہری حملہ کے بعد طالبان اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات اہم مر حلے میں دا خل ،دونوں کمیٹیوں نے حملے کے بعد مذاکرات کی کامیابی کے لئے ہوم ورک مکمل کرنا شروع کر دیا،طالبان کمیٹی حملے سے ... مزید
-
طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور عمران خان کا ائرپورٹ پر ٹاکرا،گلے ملے، مذاکراتی عمل میں سمیع الحق کی ہر ممکن تعاون و حمایت کرینگے، سربراہ تحریک انصاف
-
شمالی وزیرستان آپریشن کا فیصلہ ہوچکا تھا ، مذاکراتی عمل سے ملک بڑی تباہی سے بچ گیا،عمران خان ، اگر آپریشن ہوتا تو دہشت گردی بڑھ جاتی ، اب تیسری قوت کو تلاش کرنا ہوگا ،میڈیا سے گفتگو
-
جمشید دستی نے اسپیکر کو پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے دو سی ڈیز اور تصاویر پر مبنی ثبوت پیش کردئیے ،کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ذاتی رنجش نہیں ،ضمیر کی آواز پر آواز بلند کی ہے، سپیکر ... مزید
-
سانحہ اسلام آباد میں بیرونی عناصر ملوث ہو سکتے ہیں،چوہدری شجاعت،چوہدری نثار علی خان اب بولنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں‘ میڈیا سے گفتگو
-
اسلام آباد واقعہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے،خورشید شاہ،پارلیمنٹ ہاؤس کو رینجرز کی تحویل میں دے دیں،شیخ رشید،حکومت کنفیوژن کا شکار نہیں،ہر پاکستانی کے خون کا حساب لے گی،روحیل ... مزید
-
پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے اور پاکستان کی سلامتی چاہتی ہے، سعد رفیق، دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، طالبان بات چیت چاہتے ہیں تو دہشتگردی کی کاروائیاں بند کریں، وفاقی وزیر ریلوے ... مزید
-
ایف ایٹ کچہری میں حملہ آور چاروں اطراف سے داخل ہوئے، حملہ آ ورو ں میں بعض کلین شیو اور بعض داڑھی والے تھے، عینی شا ہدین ، حملہ آور پرسکون انداز میں ضلعی کچہری کے مرکز میں اکٹھے ہوئے اور با ہمی مشورہ ... مزید
-
اسی ماہ حج پا لیسی کا اعلان کر دیا جا ئے گا،سردار محمد یوسف، ملک میں فرقہ وارانہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ضا بطہ اخلاق تیا رکیا جا ئے گا، علما ء و مشائخ سے مشاورت جا ری ہے، دینی مدارس کی رجسٹریشن ... مزید
-
سینٹ میں ارکان اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعہ پر پھٹ پڑے،حکومت کی غیرسنجیدگی اور وزراء کی عدم حاضری پر احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ، چیئرمین نے بھی ایجنڈا ملتوی کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا،طالبان ... مزید
-
پی آئی اے کا 21 مسافر جہاز ’لیز‘ پر لینے کا فیصلہ، نئے جہازوں کے حصول کے لیے قانون کے مطابق ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے،اخبارات میں ٹینڈر جاری کر دئیے ہیں اور اس میں دو جہاز جولائی میں پی آئی ... مزید
-
دہشتگردی کے واقعات جاری رہے تومذاکرات میں خلوص نہیں رہے گا،خواجہ آصف،80کی دہائی میں میڈان امریکہ جہادمیں شرکت کانقصان آج اٹھارہے ہیں ،مذاکرات کیلئے خلوص سے آئے ہیں دوسری طرف سے بھی خلوص کامظاہرہ ... مزید
-
آر پار تجارتی سرگرمیوں کا فروغ،پاک بھارت مشترکہ ورکنگ گرو پ کا اجلاس آج ہوگا،تجارتی میکنزم کو حتمی شکل دینے ،تجارتی حجم اور اشیاء کی تعداد بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.