یقین کریں نہ کریں موجودہ حالات کو حکومت کنٹرول کرلے گی، عابد شیرعلی،طالبان سے آئین کے تحت مذاکرات ہونگے، ناحق خون بہانے نہ دیا جائے گا ،میڈیا گفتگو

جمعرات 6 مارچ 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ طالبان سے آئین پاکستان کے تحت مذاکرات ہوں گے کسی کو ناحق خون بہانے نہیں دیا جائے گا ، حالات کی بہتری کی یقین دہانی حکومت کا کام ہے آنے والے دنوں میں جواب موصول ہوجائے گا ، پارلیمنٹ پر حملے سے زیادہ پوری قوم کی جانیں اہم ہیں اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے جس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کو محفوظ بنانے کی بات کرنی چاہیے کیونکہ اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں اسلام آباد واقعہ پر افسوس ہے جس میں قیمتی جانیں چلی گئی ہیں ان حالات سے سبق لینا چاہیے حالات کو بہتر کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا کیونکہ یہ ماضی کے مسائل ہیں اتنی جلدی ان حالات پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یقین کریں نہ کریں موجودہ حالات کو حکومت کنٹرول کرلے گی، یقین دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ بارڈر اور ملک کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :