یوکرین میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں ، پاکستانی سفیر،پاکستان یوکرین کی یکجہتی کی حمایت کرتا ہے تنازع کا حل تلاش کرنے کے لیے مغربی ممالک بات چیت کا طریقہ اختیار کریں، 300 کے قریب پاکستانی کیف میں رہتے ہیں، 700 انے مقامی خواتین سے شادی کی ہوئی ہے،کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، وجاہت علی مفتی

اتوار 9 مارچ 2014 08:57

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء ) یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر، میجر جنرل (ر) وجاہت علی مفتی نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین کی یکجہتی کی حمایت کرتا ہے، اور اس بات کا حامی ہے کہ تنازع کا حل تلاش کرنے کے لیے لازم ہے کہ روس اور مغربی ممالک بات چیت کا طریقہ اختیار کریں، یوکرائن میں موجود تمام پاکستانی محفوظ ہیں ،انہیں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے ، امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ تمام ’اسٹیک ہولڈرز‘ بات چیت کریں اور معاملے کا پْرامن حل تلاش کریں‘۔

(جاری ہے)

ایک سوا ل پر اْن کا کہنا تھا کہ ملک میں 1500کے قریب پاکستانی نڑاد یوکرینی آباد ہیں، جِن کا تعلق تجارت اور تعلیم سے ہے، ’وہ محفوظ ہیں، اور اْنھیں کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ ، یوکرین میں بسنے والیاِن پاکستانیوں میں سے 300 کے قریب کیف میں رہتے ہیں، 700 افراد نے مقامی خواتین سے شادی کی ہوئی ہے؛ جب کہ 160 طالب علم ہیں ی، جو میڈیکل اور انجنیرنگ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وجاہت علی مفتی نے کہا کہ ، پاکستان اور یوکرین کی تجارت کو کسی قسم کا کوئی دھچکہ نہیں لگا،اْنھوں نے بتایا کہ یوکرین کا ایک تجارتی وفد بہت جلد پاکستان روانہ ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :