اسلام آباد،تھرپارکرمیں قحط سالی نے طالبان سے مذاکرات جیسے اہم ایشوکومنظرعام سے غائب کردیا،وزراء کی غیرضروری بیان بازی پہلے ہی مذاکرات کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہی تھی

منگل 11 مارچ 2014 08:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء)تھرپارکرمیں قحط سالی نے طالبان سے مذاکرات جیسے اہم ایشوکومنظرعام سے غائب کردیا،وزراء کی غیرضروری بیان بازی پہلے ہی مذاکرات کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہی تھی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چندہفتوں سے حکومت ،حزب اختلاف اورعوام میں شدت سے زیربحث رہنے والاایشوکہ طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں کہ نہیں اب پس منظرمیں چلاگیاہے اورفوری طورپرمیڈیاکی تمام ترتوجہ تھرپارکرباالخصوص مٹھی میں قحط سالی اوراس سے ہونے والے جانی نقصان کی جانب مرکوزہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مٹھی میں ہربرس سوسے زائدہلاکتیں ،قحط سالی وبیماریوں کی وجہ سے ہوتیں ہیں گزشتہ برس تھرپارکرمیں بھوک وافلاس اوربیماریوں کانشانہ بن کرلقمہ اجل بن جانے والے افرادواطفال کی تعدادرواں برس وفات پانے والوں سے کئی گناہ زیادہ تھی تاہم وہ پاکستانی میڈیاوٹی وی چینلزکی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔اس وقت زیادہ تربڑے ٹی وی چینلزکے ٹاک شوزکارخ طالبان سے مذاکرات وشمالی وزیرستان آپریشن سے ہٹ کرتھرپارکرکی قحط سالی کی جانب ہوچکاہے ۔میڈیاسے غائب ہونے کے بعدمذاکرات یاآپریشن کاموضوع اب عوام کے بحث مباحثے سے بھی وقتی طورپرختم ہورہاہے