لوگ اپنے ڈالر بیرونی ممالک سے واپس لے آئیں ، یہ مزید گرنے والا ہے،2025تک پاکستان کو دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بنا دیں گے؛وزیر ِ خزانہ اسحاق ڈار، روپے کی قدر میں بہتری سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتبار میں اضافہ ہوا، ڈالر میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے گا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کا فیصلہ 31مارچ کوہوگا، ڈالر کی قدر کم ہونے سے ملک کو قرضوں کی مد میں 800ارب روپے کا فائدہ ہوا،عسکریت پسندوں سے مذاکرات ناکام ہوئے تو دیگر آپشن استعمال کریں گے،پریس کانفرس سے خطاب
جمعرات 13 مارچ 2014 08:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء)وفاقی وزیر ِخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتبار میں اضافہ ہوا ہے، ڈالر میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے گا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کا فیصلہ رواں ماہ اعدادوشمار سے مشروط ہے تاہم حتمی فیصلہ 31مارچ کو کیا جائیگا ، ڈالر کی قدر کم ہونے سے ملک کو قرضوں کی مد میں آٹھ سو ارب روپے کا فائدہ ہوا، لوگ اپنے ڈالر دیگر ممالک سے واپس لے آئیں ، یہ مزید گرنے والا ہے، 2025تک پاکستان کو دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بنا دیں گے،عسکریت پسندوں سے مذاکرات ناکام ہوئے تو دیگر آپشن استعمال کریں گے۔
بدھ کے روز وزارت خزانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری سے قومی و عالمی سرمایہ کاروں کے اعتبار میں اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں اشیاء ضرورت کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہیں اور پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں بھی استحکام پیدا ہوا ہے۔(جاری ہے)
معاشی ترقی بڑھی اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی جس کو آئی ایم ایف نے بھی تسلیم کیا۔
ترسیلات زر، محصولات ، صنعتی شعبے اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انڈسٹری ہوم ڈیپارٹمنٹس کے حالات بہتر ہوئے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی معیشت کو بحالی کی جانب گامزن کردیا ہے ، ڈالر کی قدر 110روپے ہوگئی تھی جو 98 روپے تک پہنچ چکی ہے یہ سب مشترکہ کاوششوں اور حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے تاہم اس سے ذہنی مریض کافی پریشان ہوچکے ہیں جوڈالر کی قدر میں اضافے کے خواہش مند ہیں ، پاکستان میں کافی صلاحیت موجود ہے ابھی ہم نے مزید کام کرنا ہے اور نیا پاکستان بنانا ہے ۔ معیشت کے تمام عشاریے گزشتہ چند ماہ میں بہترین کی جانب اشارہ دے رہے ہیں ان بہتری کو پاکستان اور عالمی ادارے نگرانی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کافی خزانے چھپے پڑے ہیں جن کو دریافت کیا جائے گا اپنے ملک میں گیس کی دریافت کی کوششیں کی جارہی ہیں گیس کی دریافت سے قیمتیں مزید کم ہونگی ۔ تیل کی پیداوار جلد ہی 90ہزار بیرل تک بڑھا لی جائے گی گزشتہ برس 114.5 ارب رو پے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں جو رواں برس بڑھ کر 1368 ارب روپے تک جانے کا امکان ہے تجارتی خسارے کو کم کرکے 3.1 فیصد تک لایا جاچکا ہے گزشتہ سال 4.2 فیصد تھا ملکی ریمنٹس میں 8فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بینکوں سے ساڑھے دس ارب روپے کے قرضے واپس کرنے تھے ابھی تک سات ارب روپے واپس کردیئے گئے ہیں باقی ماندہ رقم جلد ادا کردی جائے گی برآمدات کی مد میں گزشتہ سال 18.88 کروڑ کے مقابلے میں رواں سال اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے اثرات عوام تک پہنچائے عالمی مارکیٹوں میں اضافے پر مجبوری میں قیمتیں بڑھانا پڑی میں یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قمیت دس روپے فی لیٹر ہوجائے گی کیونکہ اوگرا غیر جانبدارانہ طریقے سے قیمتوں کا تعین کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کی ترجیح عوام سے کئے وعدوں کو پورا کرنا ہے میں ڈالر کی قیمت کو پیاز کی قیمت سے تشبیعہ دیتا ہوں کیونکہ دونوں کی قیمتیں پانچ جون والی قیمتوں کی سطح پر واپس آئی ہیں ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستانیوں میں اعتماد آیا ہے اور اب لوگ ڈالر کو فروخت کررہے ہیں اگر ڈالر کی قیمت میں اعتدال نہ آتا تو غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس ساڑھے گیارہ فیصد زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہوئی ہیں جن کی تعداد 427 ہیں ۔ زراعت برآمدات اور ترسیلات کے شعبے میں بہتری آئی ہے چینی ، کھاد اور دیگر پیداواری شعبے جب اچھی پیداوار دے رہے ہیں زرعی شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور گزشتہ برس زراعت کے لیے 336 ارب روپے کے پیکج کو بڑھا کر 460 ارب روپے کردیا گیا ہے صنعتی شعبے کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت نے ہفتے کے تین روز کے وقفے سے صنعتوں کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنائی ہے جس سے صنعتی شعبہ میں بہتری آئی ہے یہ حکومت کی کامیاب پالیسی کا تسلسل ہے کہ کراچی سٹاک ایکسچینج 2700انڈیکس کراس کرچکی ہے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 9.52 ارب ڈالر ہوچکے ہیں جو اس ماہ کے اختتام تک بڑھ کر دس ارب ڈالر ہوجائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی برآمدات کا حجم 6.2 فیصد کی رفتار سے بڑھ کر 16.8 ارب ڈالر ہوچکا ہے افراط زر میں واضح کمی ہورہی ہے اس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیز رفتار اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جاپانی کمپنی کے سروے کے مطابق پاکستان کے کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے دوسری جانب جم اونین نے یشنگوئی کی ہے کہ پاکستان موجودہ 44ویں نمبر سے کم ہوکر جلد ہی18ویں نمبر پر آکر دنیا کی 19ویں بہترین معیشت بن جائے گا اگر ہم اکٹھے کام کریں گڈ گورننس کو فروغ دیں اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کریں تو پاکستان ایک مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا ۔ تجارتی خسارے کو 18.8 فیصد سے کم ہوکر آٹھ فیصد تک لے آئے ہیں پاکستان میں ٹیکس ریٹرن کی شرح بہت اچھی ہے ہم نے کافی تکلیف دے وقت گزار ہے ہمارا مشکل دور گزر چکا ہے اور اب بہتری آرہی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ہفتوں میں روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں جو بہتری آئی ہے اس میں پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے 750 ملین ڈالر کی آمد شامل ہے اس رقم سے روپے کو ڈالر کے مقابلے میں مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف کی جانب سے مزید 500ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے جن کے آنے سے مزید اعتماد پیدا ہوگا 425 ارب روپے کی لاگت سے پی ایس ڈی پی کے بڑے منصوبوں کو مکمل کرنا مشکل ہے 20ارب ڈالر آئندہ چار برسوں میں بیڑ منصوبے کی تکمیل کیلئے درکار ہیں جس کے لئے اسٹیٹ بینک میں پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کے نام سے ایک اکاؤنٹ کھولا گیا جس میں کچھ اسلامی دوست ممالک پاکستان کی مدد کررہے ہیں تاہم بار ہا اسرار کے باوجود اسحاق ڈار نے ان مسلم ممالک کا نام نہیں بتایا اور کہا کہ اس سے اقتصادی پالیسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ انہوں نے جہاں تک تک اتحادی سپورٹ فنڈ کا تعلق ہے اس دو حصے ہیں پہلے حصے میں تمام مسلح افواج سے ڈیٹا حاصل کرکے اپنے بل جمع کرائے تھے جبکہ دوسرے حصے میں وصولیوں کا حصہ شروع ہونا تھا لیکن پاکستان نے اکتیس دسمبر تک اپنے حصے کے چار سے پانچ بل جمع کروادیئے ہیں ۔ اگر اندازہ ٹھیک ہوا تو جون جولائی تک ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے سابقہ حکومت نے فرینڈز آف پاکستان کے نام سے ایک فنڈ بنایا تھا جس میں وعدوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دوسری مرتبہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ محفوظ ہوا ہے پہلی مرتبہ 1996ء میں پاکستان میں ڈالر 67روپے میں بند ہوا تھا جو بعد میں 52 روپے پر آیا دوسری مرتبہ حال ہی میں ڈالر ایک سو دس روپے سے گر کر 98 روپے تک پہنچ چکا ہے ہم نے سابقہ حکومت کی طرح سٹیٹ بینک کے پیسے سے ڈالر نہیں خریدے ہم نے ایکسپورٹرز اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پیسہ واپس ملک میں لانے کے لیے کہا تاکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھا سکیں سونے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے سونے کی درآمد پر پابندی لگائی جس سے سونے کی مارکیٹ میں حالات بہتر ہوئے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 13 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
ٹی 20ورلڈ کپ : قومی کرکٹ کل بنگلہ دیش روانہ ہوگی ،گرین شرٹس ایونٹ میں پہلا میچ روایتی حریف بھارت سے 21مارچ کو کھیلے گی
-
بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کے انتظامات اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،صوبائی حکومت دوسرے شعبوں کی طرح کھیل کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے، صحت مند اور ... مزید
-
بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات، بنگلا دیش اور بھارت میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ، ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ متحدہ عرب امارات ، دوسرا بنگلا دیش جب کہ آخری مرحلہ بھارت میں ہو ... مزید
-
چیمپئنز لیگ فٹبال سے آرسنل کی چھٹی ہو گئی ،بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
وزیراعظم آزاد کشمیر کی نوازشریف کی ملاقات ، وزیر اعظم دورہ میرپور کی دعوت قبول کر لی ، چوہدری عبدالمجید نے وزیراعظم پاکستان کی توجہ آزادکشمیر کے مالی اور ترقیاتی معاملات کی طرف دلائی ، وزیراعظم ... مزید
-
انتظامیہ کے ساتھ مل کر گندم کی تقسیم کا کام شفاف کر کے تھر متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء فوری مہیا کریں،وزیر اعلیٰ سندھ کی منتخب نمائندوں کو سختی سے ہدایت
-
وزیراعظم نوازشریف نے بڑے پن کامظاہرہ کیا،جاویدہاشمی،قومی یکجہتی کیلئے سیاسی اختلافات سے بالاترہوکرآگے بڑھناچاہئے ،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
حافظ محمد سعید کی قیادت میں وفد کی سید منور حسن سے ملاقات ، ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے احیائے نظریہ پاکستان مہم کو خوش آئند قرار دیا ،بھرپور تعاون کی یقین دہائی کروائی
-
ای او بی آئی سکینڈل ، مبینہ ملوث سابق چیئرمین ظفر گوندل کی پیشی ، ایف آئی اے حکام کے رو برو بیان ریکارڈ نہ کیا جاسکا
-
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے یونیورسل سروسز فنڈز سے70 ارب روپے نکلوانے پر اٹارنی جنرل سے وضاحت مانگ لی ، سرکار یہ فنڈز اپنی ضروریات کے لئے کیسے خرچ کر سکتی ہے‘یہ لائسنسوں کی فیس ہے جو صرف یو ... مزید
-
حکومت نے20 مارچ کو پانی کے حوالے سے قومی کانفرنس طلب کر لی
-
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ریلوے افسران اور ٹھیکیداران پر مہربا نیا ں ، بغیر کسی ٹینڈر یا نیلامی کے ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس کو پانچ عدد ڈائنی کاریں دے ڈ الیں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ ، سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی درخواست ضمانت ضمانت بعداز گرفتاری منظور، میرا موکل بغیر کسی وجہ کے ایک سال اور چار ماہ سے نیب کی تحویل میں ہے ، وکیل کے عدالت میں دلائل
-
پانچ دن گزر گئے، ملائشیا کے لاپتہ طیارے کا کچھ پتا نہیں چل سکا
-
امریکہ ،پچیس سال بعد کال کوٹھری سے رہائی، ریاست لوزیانا میں قتل کے جرم میں پچیس برس تک سزائے موت کا انتظار کرنے کے بعد ایک شخص دوبارہ آزادانہ گھومنے پھرنے کے قابل ہوگیا ، اس شخص کو ایک سنار کو قتل ... مزید
-
نیویارک: عمارت میں دھماکا،دوافرد ہلاک اور8 1 زخمی ،دھماکے سے پانچ منزلہ عمارت منہدم ، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا
-
امریکہ ،جی سیون ممالک کاکریمیاکی حیثیت تبدیل کرنے کیلئے روس کوتمام کوششیں ختم کرنے پرزور،روس کایہ عمل نہ صرف یوکرائن کے قانون کے منافی بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے
-
مالکی کے الزامات،یواے ای نے عراق سے سفیر واپس بلا لیا
-
یوکرین میں مداخلت : روس پر پابندیاں لگائی جائیں: امریکی کانگریس،روس کو سزا دینے کیلئے آئی ایم ایف کے قواعد میں ترامیم پر غور
-
یورپی یونین کی شامی صدر کی ہمشیرہ پر پابندیاں برقرار،یورپی یونین کی عدالت انصاف نے سابق نائب وزیردفاع کی بیوہ کا موٴقف مسترد کردیا
-
امریکی انٹیلی جنس کمیٹی نے سی آئی اے پر کانگرس کی جاسو سی کر نے کا الزا م عا ئد کر دیا ، سی آئی اے نے کانگرس کے عملے کے زیر استعمال کمپیوٹرز تک نامناسب طریقے سے رسائی حاصل کی‘سینیٹر ڈیان فائن سٹائن، ... مزید
-
سیئول میں جاپان اور جنوبی کوریائی حکام کی ملاقات، باہمی تعلقات پر بات چیت
-
یوکرائن کے لیے یورپی یونین کی پانچ سو ملین یورو امداد کی منظوری
-
وزیراعظم نواز شریف کی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ،ملک میں قیام امن ، طالبان سے مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت اور مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر غور ،تھرپارکر میں قحط کے معاملے ... مزید
-
حکومت نے طالبان شوریٰ سے مذاکرات کیلئے4رکنی کمیٹی بنا دی ، طالبان نے بھی قاری شکیل کی سربراہی میں4رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا
-
کراچی، لیاری میں مسلح گرہوں میں تصادم کے نتیجے میں4 خواتین اور 2 بچوں سمیت 19 افرادہلاک ،25 سے زائد زخمی، مسلح گروہوں کے تصادم میں دستی بموں سے حملے ،، علاقے میں جنگ کا سماں ہے، عوام گھروں میں محصور ... مزید
-
یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان میں حقوق انسانی کے معیارات کے حوالے سے اہم رپورٹ پررائے شماری ،پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات میں فروغ چاہتاہے تواپنے جمہور ی اداروں کومضبوط اوراصلاحاتی عمل کوجاری ... مزید
-
آصف زرداری کا تھرپارکر کی صورتحال کا نوٹس ،سندھ حکومت میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ ، قائم علی شاہ کو فارغ کردیا جائے گا ، اویس مظفر ٹپی یا آغا سراج درانی میں سے کسی ایک کو نیا وزیر اعلی سندھ بنایا جاسکتا ... مزید
-
طالبان کمیٹی وفد کی مولانا سمیع الحق کی قیادت میں وزیرداخلہ سے ملاقات ، طالبان کمیٹی نے مذاکرات کیلئے حکومت کی نئی کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کردیا ،نئی کمیٹی کے قیام سے مذاکرات کا عمل مزید تیز ہوگا ... مزید
-
لوگ اپنے ڈالر بیرونی ممالک سے واپس لے آئیں ، یہ مزید گرنے والا ہے،2025تک پاکستان کو دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بنا دیں گے؛وزیر ِ خزانہ اسحاق ڈار، روپے کی قدر میں بہتری سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ... مزید
-
روپے کے مقابلے ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں1.30روپے کی کمی سے ڈالر98روپے کی سطح پر آگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت انٹربینک کے مساوی ہوگئی
-
پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل انسداد تک اس مہم کو پرزور انداز میں جاری رکھا جائے گا،وزیراعظم ،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست ہے جس کے لئے اس نے بالخصوص انسانی جانوں کی قربانی ... مزید
-
ہماری جمہوری حکومت کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اقتدار میں آ نے کے بعد انہیں جمہوریت یاد نہیں رہتی،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی،حکومت پنجاب کی جانب سے بنائے گئے بلدیاتی قوانین میں سیکشن 7 اور 17 باہم متصادم ... مزید
-
گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سے 4فوجی شہید، استور کے مقام پر رات کو برفانی تودہ گرا ، 26فوجی دب گئے، 22کو بچالیا گیا، آئی ایس پی آر
-
وزیر اعظم کی کراچی میں کشیدہ صورت حال پر چوہدری نثار سے مشاورت،کراچی کی موجودہ حکمت عملی پر فوری طور پر نظر ثانی کی جائے،وزیر اعظم، لیاری بم دھماکوں میں ملوث افراد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ نو ... مزید
-
جنرل راشد محمود کی زیر صدارت جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جوائنٹ ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں اجلاس ، ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے مسلح افواج کی تیاری کے معیار پر اطمینان کا اظہار، قومی ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر راکٹ حملہ ،حافظ گل بہادر گروپ کے ترجمان احمد اللہ احمدی محافظوں اور ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
بھارت کے ساتھ مذاکرات میں تمام امور پر بات چیت جاری ہے ،احسن اقبال ، امید ہے بھارت میں انتخابات کے بعد ایسی نئی حکومت ہو گی جو تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے پر امن انداز میں حل کرے گی، ہم اپنے تمام ... مزید
-
طا لبا ن سے رابطوں کیلئے قا ئم پہلی کمیٹی نے اپنی ذمہ داری احسن طر یقہ سے سر انجام دی ہے،پر ویز ر شید ، مذ اکر ات کیلئے دوسری کمیٹی بنا ئی گئی ہے ، وز یر اعظم نو از شر یف قو می معا ملا ت کے پیش نظر خو د ... مزید
-
تھر متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں غفلت برتنے والوں کی نشاندہی او ر ان کا احتساب کرنے کیلئے 2کمیٹیاں قائم کر دی ہیں، قائم علی شاہ ، رپورٹ ملنے پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی، مٹھی میں ... مزید
-
حکومت کی اقتصادی پالیسیوں ،صلاحات پر سرمایہ کاروں ے بھرپور اعتماد کیا ہے،اسحاق ڈار ، کارپوریٹ نتائج بڑے حوصلہ افزاء ہیں،بعض بنیادی مشکلات اور توا نائی کے مسائل کے باوجود گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ... مزید
-
غداری کیس، مشرف پر حملے کی اطلاع دینے والی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو آج خصوصی عدالت طلب کرلیا گیا ، خصوصی عدالت کے احکامات پر مشرف کے وکیل رانا اعجاز کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ... مزید
-
ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے کا جوہری سلامتی کیلئے پاکستانی سینٹر اف اکسیلنس کا دورہ،جوہری سلامتی پر عالمی معیار کی بنیاد پر دی جانے والی ٹریننگ بارے بریفنگ دی گئی
-
بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن کیا جائے، عابد شیر علی ، میں نے حیسکو کی انتظامیہ کو واضح طورپر کہہ دیا ایک مہینے میں اے پی ایل کنڈیکٹر لگائے جائیں تاکہ بجلی روکی جاسکے، غفلت و لاپرواہی برتنے اور ... مزید
-
سلامتی پا لیسی میں مدارس کی شق اسلامی اور انسانی حقوق کے منافی ہے، اسی وجہ سے مسترد کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،مو لا نا فضل الرحمن،سلامتی پا لیسی کا مطلب ملک میں بیرو نی آقاؤں کو خوش کر نے کی پا لیسیاں ... مزید
-
حکومت کی جانب سے گرفتاریا ں ، چھاپے ، گولہ باری اور قیدیوں پر تشدد مذاکراتی عمل متا ثر کر سکتے ہیں ،تحریک طالبان پاکستان،جنگ بندی اعلان کے با وجو د سکیورٹی ادارے مسلسل کاررائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ... مزید
-
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے کھاد کے سرکاری ادارے کی نجکاری کی مخالفت کردی ،یوٹیلٹی سٹورز پر اڑھائی ارب روپے کے سامان کی قواعد کیخلاف خریداری کی رپو رٹ اور ملازمین کے چوری کئے گئے 26ملین روپے ... مزید
-
حکومت ڈالرکم ہونے کی حقیقت قوم کوبتائے ،بیرون ملک سے ملنے والے ڈالروں کے حقائق واضح کرے ،شیخ رشید،حکومت دال ،چینی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے ،استعفیٰ دینے کیلئے تیارہوں ،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
اجتماعی قبر کی دریافت اور مسخ شدہ لاشوں کا ملنا بلوچوں کی نسل کشی کا تسلسل اور انسانی المیہ ہے ،براہمداغ بگٹی،عالمی برادری خاموشی اور چشم پوشی ترک کر کے بلوچ دشمن ریاست کے خلاف جنگی قوانین اور انسانی ... مزید
-
حکومت نے فوج کو مذاکراتی کمیٹی میں شامل کرنے کے لیے بڑی کوشش کی، فوج نے کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ،رحیم اللہ یوسفزئی ، فوج کے لوگ سمجھتے ہیں طالبان سے مذاکرات کا طریقہ کارگر ثابت نہیں ہو ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.