حکومت کی اقتصادی پالیسیوں ،صلاحات پر سرمایہ کاروں ے بھرپور اعتماد کیا ہے،اسحاق ڈار ، کارپوریٹ نتائج بڑے حوصلہ افزاء ہیں،بعض بنیادی مشکلات اور توا نائی کے مسائل کے باوجود گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ملکی معیشت میں بہتری ہوئی ہے، کراچی سٹاک ایکس چینجزکے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے، سٹاک ایکس چینجز میں ٹریژری بلز کی لسٹنگ بارے اجلاس میں اظہار خیال

جمعرات 13 مارچ 2014 08:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء )وفاقی وزیر خزا نہ اسحاق ڈار ے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات پر سرمایہ کاروں ے بھرپور اعتماد کیا ہے جس کے نتیجہ میں کراچی سٹاک ایکس چینجزکے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری میڈ یارپورٹس کے مطابق اس امرکا اظہار انہوں نے اسلام آباد اور لاہور اسٹاک ایکس چینجز میں ٹریژری بلز کی لسٹنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ایس ای سی پی کے کمشنر ظفر عبداللہ، اسلام آباد سٹاک ایکس چینجزکے ایم ڈی میاں ایاز افضل اور سٹاک ایکس چینجزکے اعلیٰ حکام ے بھی شرکت کی۔

وزیر خزا نہ نے کہا کہ کارپوریٹ نتائج بڑے حوصلہ افزاء ہیں۔ بعض بنیادی مشکلات اور توا نائی کے مسائل کے باوجود گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ملکی معیشت میں بہتری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے کہا کہ مارچ کے تیسرے ہفتہ سے اسلام آباد اور لاہور سٹاک ایکس چینجز میں ٹریژری بلوں کی لسٹ گ ملک کی اقتصادی تاریخ میں س گ میل ثابت ہوگا جس سے چھوٹے سرمایہ کار اور عام آدمی بھی ٹریژری بلز کی آزادا ہ خریدوفروخت اور سرمایہ کاری کرسکے گا۔ وزیر خزا نہ نے کہا کہ ملک کی ایکس چینجزجو چاہئے کہ وہ سرمایہ کاروں کیلئے معلومات کی فراہمی کا ب دوبست کریں تاکہ چھوٹے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوسکے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :