تھر میں خشک سالی سے مزید3بچے جاں بحق،تعداد140ہوگئی ، سیا ستدا نو ں کے دعوو ں کے با وجو د ہسپتا لو ں میں علاج کی صورت حال بہتر نہ ہوسکی

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:25

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )تھر میں خشک سالی سے مزید3بچے جاں بحق،تعداد140ہوگئی تفصیلا ت کے مطا بق صحرائے تھرمیں غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا مزیدتین مزید بچے انتقال کرگئے ہیں۔ مٹھی سول ہسپتال میں دوبچے اوراسلام کوٹ کے ہسپتال میں ایک بچی چل بسی۔

(جاری ہے)

اسلام کوٹ کے ہسپتال میں جا ں بحق ہو نے والی چار دن کی رابیلہ کے خاندان نے شکوہ کیا کہ اسپتال میں علاج کی بہترسہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے بچی کا انتقال ہوا۔

ننگر پارکرسے تعلق رکھنے والا چھ ماہ کا رام چند سول اسپتال مٹھِی پہنچ کرچل بسا،جبکہ دو ماہ کے آصف کو اسپتال لایا جارہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ دوسری جانب سول اسپتال مٹھی میں ابھی تک علاج کی صورت حال بہتر نہ ہوسکی۔اب بھی ایک بسترپرکئی کئی مریض ہیں۔ادھرکئی سیاسی و سماجی اداروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،تاہم دیہی علاقوں میں امداد کی فراہمی مشکل بنی ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :