افغانستان کا پاکستان سے 46 طالبان قیدیوں کی بے ترتیب رہائی پر اظہار ناراضگی،قیدیوں کو ٹولیوں کی شکل میں رہا کیا گیا‘ ابھی تک ان کی امن کونسل سے ملاقات بھی نہیں ہوسکی‘ افغان عہدیدار

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء ) افغانستان نے پاکستان سے طالبان قیدیوں کی رہائی کو بے ترتیب قرار دیتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اعلی حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان سے ان 46 قیدیوں کو ٹولیوں کی شکل میں بے ترتیب انداز میں رہا کیا اور رہائی سے قبل باضابطہ طور پر افغان حکومت کو آگاہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج تک افغان امن کونسل ان طالبان قیدیوں سے کوئی ملاقات نہیں کرسکی۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ تمام طالبان قیدی افغان حکومت کی درخواست پر رہا ہوئے تھے تاکہ انہیں امن مذاکرات میں مذاکرات کار کے طور پر استعمال کرکے اس عمل کو آگے بڑھایا جائے تاہم ان قیدیوں کی بے ترتیب رہائی کی وجہ سے ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔