12اکتوبر کو منتخب حکومت کا تختہ الٹنے اور3نومبر کو دوبارہ مارشل لاء لگانے والا جرنیل آج ہسپتال میں پناہ لئے بیٹھا ہے،خواجہ آصف ،ہماری حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور معیشت کی مضبوطی کیلئے دومختلف محاذوں پرجنگ لڑ رہی ہے، سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے دوران خطاب

اتوار 16 مارچ 2014 07:28

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء)وفاقی وزیر دفاع ،پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ12اکتوبر کو منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والا اور3نومبر کو دوبارہ مارشل لاء لگانے والا جرنیل آج ہسپتال میں پناہ لئے بیٹھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے دوران خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور معیشت کی مضبوطی کیلئے دومختلف محاذوں پرجنگ لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کا99روپے پر آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ حکومت معیشت کی مضبوطی کیلئے نیک نیتی سے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت انڈسٹری میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور چاروں صوبوں میں صنعت کا پہیہ گھوم رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پلانٹ سے حاصل ہو نے والی 1700میگا واٹ بجلی جلد ہی سسٹم کا حصہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے کہاکہ انکی حکومت ایسے معاشرے کی تشکیل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس میں مذہب اور مسالک کی بنیاد ہر کسی شخص کا خون نہ بہایا جائے اور ملک میں آئین اور قانون کے حکمرانی ہو۔

انہوں نے سیالکوٹ بار کے لئے 50لاکھ کی گرانٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔ بعد ازاں وفاقی وزیرنے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے حاجی پورہ روڈ کی دو طرفہ تعمیر کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام اورڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ حاجی پورہ ڈگری کالج برائے خواتین سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے5کروڑ81لاکھ روپے کی لاگت سے نئے اکیڈیمک بلاک اور ملٹی پریز ہال کی تعمیر کے احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :