مغربی ممالک کو پاکستان ، طالبان مذاکرات پر شدید تحفظات،مذاکرات بارے کسی بھی پیش رفت کو بڑی باریکی سے مانیٹر کیا جارہا ہے،ذرائع

پیر 17 مارچ 2014 07:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء)یورپی اور مغربی ممالک کو پاکستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر شدید تحفظات ہیں تاہم اس حوالے سے حکومت پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے اور مذاکرات بارے ہونے والی کسی بھی پیش رفت کو بڑی باریکی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق مغربی ممالک کو پاکستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں تاہم وہ ابھی تک اس حوالے سے پاکستان پر اپنے تحفظات سے آگاہ نہیں کررہے ہیں، ان ممالک کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان دہشت گرد ہیں جو معصوم لوگوں کے قتل بم دھماکوں اور مختلف قسم کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں ۔

حکومت ایسے لوگوں کے خلاف آپریشن کرے نا کہ مذاکرات کرے۔سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے خاموشی سے اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کا عمل شروع ہونے کے بعد سیاست دانوں سے غیر ملکی سفارت کاروں نے رابطہ بڑھا لیا ہے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس ،پارلیمنٹ لاجز اور دیگر اہم مقامات پر ملاقاتیں ہو رہی ہیں اور تمام سفارتی تقاریب میں پاکستانی سیاست دانوں کے ساتھ سفارت کاروں کا موضوع بحث حکومت کے ساتھ طالبان سے مذاکرات ہی رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :