پرویز مشرف نے اسامہ بن لاد ن کی حفاظت کیلئے آئی ایس آئی میں خصوصی ڈیسک قائم کررکھا تھا ، نیویارک ٹائمز کا الزام ، سابق انٹیلی جنس چیف جنرل پاشا کو اسامہ کے ٹھکانے کا علم تھا ، جو امریکیوں کے ساتھ مل کر طالبان کیخلاف سرگرم تھے ، الزام بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں ، آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی سازش ہیں ،تمام خبروں کو مسترد کرتے ہیں ، انٹیلی جنس ذرائع

جمعرات 20 مارچ 2014 06:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے اسامہ بن لادن کی حفاظت کیلئے آئی ایس آئی میں خصوصی ڈیسک قائم کیا ہوا تھا جبکہ سابق انٹیلی جنس سربراہ جنرل پاشا کو اسامہ کے ٹھکانے کا علم تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں سابق بیورو چیف برائے پاکستان اور افغانستان شارلٹ گال نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام پاشا کے اس معاملے میں ملوث ہونے سے حیران تھے ۔

سابق صدر پرویز مشرف نے اسامہ بن لادن کے تحفظ کیلئے آئی ایس آئی میں خصوصی ڈیسک قائم کیا تھا اور یہ ڈیسک ایک خصوصی شخص نے بنایا تھا جنرل پاشا کو اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا علم تھا جنرل پاشا امریکوں کے ساتھ مل کرطالبان کیخلاف سرگرم تھے سپیشل ڈیسک بنانے والا شخص کسی اور کو جوابدہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

آئی ایس آئی میں کچھ ایسے سیل تھے جو طالبان کے خلاف کام کررہے تھے جبکہ کچھ سیل ان کی مدد کررہے تھے امریکہ نے اس مسئلے کو اجاگر اس لئے نہیں کیا کہ پاک امریکہ تعلقات پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے ۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کا منصوبہ القاعدہ کی میٹنگ میں جبکہ ان کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں پرویز مشرف کا ہاتھ ہے ۔ اسامہ حافظ سعید سے رابطے میں تھے جو آئی ایس آئی کے قریب تھے دوسری جانب انٹیلی جنس ایجنسی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں مضحکہ خیز اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی سازش ہیں ایسی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہیں پاکستان میں اسامہ بن لادن کے ٹھکانوں کا کسی کو علم نہیں تھا ۔