عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں3ڈالر فی بیرل کمی ،پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

جمعہ 21 مارچ 2014 04:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مارچ۔2014ء)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں3ڈالر فی بیرل کمی سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 3ڈالر فی بیرل کمی ہوگئی ہے،جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں1روپے5پیسے،مٹی کے تیل میں ساڑھے4روپے،ہائی اوکٹین 3روپے45پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل95پیسے،لائٹ ڈیزل3روپے35پیسے سستا ہونے کا امکان ہے،اوگرا28مارچ کو حتمی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجے گا۔

متعلقہ عنوان :