ڈرون حملوں بارے پاکستانی قرارداد ، امریکہ کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اجلاس میں بائیکاٹ کا دفاع ، ڈرون حملوں پر بحث کے لئے یو این ایچ سی آر مناسب فورم نہیں ہے ، امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 22 مارچ 2014 06:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مارچ۔ 2014ء) امریکہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد پر بحث سے بائیکاٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو این ایچ سی آر ڈرون پر بحث کے لیے مناسب فورم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جن پساکی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر بنا ہے انسانی حقوق کونسل کے حوالے سے قرارداد پر بحث کے لئے پیش پیش ر ہا اورمسلسل اجلاس میں شرکت کی تاہم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں کا معاملہ الگ نوعیت کا ہے اور صرف ایک ہتھیار کے استعمال پر اس فورم کے اجلاس میں فوکس کرنا مناسب نہیں ہے ۔