اب اللہ تعالیٰ کوپاکستانی قوم پر رحم آ گیا ہے، معاملات درست سمت کی طرف جا رہے ہیں،صدر ممنون حسین ، موجودہ حکومت کو مشکلات کا بخوبی احساس ہے، کشکول توڑنے میں کامیاب ہو جائے گی،یہ نہیں کہتا موجودہ حکومت میں سب فرشتے ہیں مگر زیادہ لوگ اچھے ہیں ،حکومت ٹھیک سمت جا رہی ہے، فیصل آباد چیمبر کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ممبران سے خطاب

جمعرات 27 مارچ 2014 07:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء)صدراسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت جب برسراقتدار آئی تو اس وقت ملکی قرضوں کا مجموعی حجم چھ ہزار سات سو پچاس ارب روپے تھا ،مسلم لیگ(ن) کی حکومت جب آئی اس وقت قرضوں کامجموعی حجم چودہ ہزار آٹھ سو ارب روپے ہو چکا تھا پہلی حکومت نے نہ تو عوامی بہبود کا کوئی کام کیا نہ بجلی پیدا کرنے کے کوئی منصوبے تیار کئے وہ قرضہ بدعنوانی کر کے ہڑپ کر لیاگیااب اللہ تعالیٰ کوپاکستانی قوم پر رحم آ گیا ہے اور معاملات درست سمت کی طرف جا رہے تھے میں یہ نہیں کہتا کہ موجودہ حکومت میں سب فرشتے ہیں مگر زیادہ لوگ اچھے ہیں حکومت ٹھیک سمت جا رہی ہے وہ گذشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ممبران سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک کی اکانو می میں فیصل آباد دوسرا بڑا شہر ہے جو ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے گذشتہ دنوں بجلی اورگیس بحران کے باوجود سرگرمیاں جاری رکھنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا موجودہ حکومت کو ان مشکلات کا بخوبی احساس ہے انہوں نے کہا سابقہ حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس وقت پاکستان کے قرضوں کا مجموعی حجم چھ ہزار سات سو پچاس ارب روپے تھا انہوں نے پانچ سال حکومت کی اور قرضوں کی بھرمار نے قرضوں کامجموعی حجم چودہ ہزار آٹھ سو ارب روپے تک بڑھا دیا اس حکومت نے نہ تو بجلی کا کوئی منصوبہ بنایا نہ کوئی پلانٹ لگایا اورنہ ہی عوامی بہبود کا کوئی کام کیا پھر وہ قرضہ کہا گیا اس قرضے کو بدعنوانی کے ذریعے ہڑپ کر لیا گیا موجودہ حکومت اب قرضے لینے والا کشکول کیسے توڑے لیکن ایک وقت آئے گا یہی حکومت کشکول توڑنے میں کامیاب ہو جائے گی کیونکہ اس کی سمت درست ہے اوراللہ تعالیٰ کو بھی پاکستانی قوم پر رحم آگیا ہے معاملات درست سمت کی طرف جا رہے ہیں انہوں نے کہا بجلی پیدا کرنے کے لئے کئی منصوبے لگائے جا چکے ہیں جن سے عنقریب بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی ایک اندازے کے مطابق بائیس ہزار میگاواٹ بجلی آئندہ ڈھائی برسوں میں سسٹم میں شامل ہو جائے گی جس سے عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا بجلی سستی کی جائے گی گھریلو صارفین کو سب سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گاانہوں نے کہا ملک کے معاشی حالات بہتر ہونے کی وجہ سے ڈالر کمزور ہوا اورروپیہ مضبوط ہوا ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے پاکستان کے ہر طبقے کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی اورملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا پاکستان دو سو ممالک میں اپنی مصنوعات کی ایکسپورٹ کررہا ہے ان ممالک میں صرف 76فیصد مصنوعات جا رہی ہیں ہمیں ہر صورت نئی منڈیاں تلاش کرنا پڑیں گی برما اور نائیجریا کے ساتھ ساتھ افریقی ممالک میں بھی ہمیں تجارت کو بڑھانا پڑے گا جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے چیمبر آف کامرس ریسرچ کرے اوراس کے فوائد اپنے ممبران تک پہنچائے جس سے وہ فائدہ حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں تمام لوگ فرشتے نہیں مگر زیادہ لوگ اچھے ہیں حکومت ٹھیک سمت جا رہی ہے سیاست بدعنوان نہیں سیاستدان بدعنوان ہیں ہمیں آئندہ بدعنوان سیاستدانوں کو مسترد کرنا ہو گااوراچھے لوگوں کو اپنے نمائندے منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجنا ہو گا جب تک قوم بدعنوان سیاستدانوں اور عناصرکا محاصرہ نہیں کرے گی ان کو شرم نہیں دلوائے گی تب تک کچھ بھی نہیں ہو سکتادریں ثناء انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کی 40ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور سابقہ صدور کو شیلڈز پیش کیں چیمبر آف کامرس نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فیصل آباد چیمبرآنے پریادگاری شیلڈ پیش کی

متعلقہ عنوان :