طالبان شوریٰ سے مذاکرات سے قبل حکومتی کمیٹی کے ارکان کا وزیرداخلہ سے رابطہ،مطالبات اور مذاکرات کے ایجنڈے پر تازہ ہدایات لیں

جمعرات 27 مارچ 2014 07:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء) حکومت طالبان شوریٰ کے درمیان مذاکرات سے قبل حکومتی کمیٹی کے ارکان نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کرکے ان کو اعتماد میں لیا اور ان سے مذاکرات اور مطالبات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور ان ارکان نے تازہ ترین ہدایات لیں۔ اس دوران طالبان اور حکومت کے درمیان مکمل جنگ بندی بارے معاملے پر زیادہ زور دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طالبان کمیٹی سے ملاقات کرنے سے قبل اور بعد ازاں تمام معاملات پر آگاہ کیا انہیں بتایا گیا کہ طالبان کمیٹی سے ملاقات میں مولانا سمیع الحق بھی شریک رہے ہیں ۔ ملاقات میں مثبت پیش رفت بارے مذاکرات جاری رہیں گے حکومتی کمیٹی ارکان اور وزیر داخلہ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ طالبان کمیٹی سے ملاقات کے دوران مستقل جنگ بندی بارے ضرور تبادلہ خیال کیا جائے ۔