حکومت نے برطانیہ میں قید اپنے قیدیو ں کے پاکستانی سفیر سے اعدادوشمار طلب کر لئے،قیدیوں کو جہاں تک ہو سکے قانونی امداد فراہم کی جائے، سفیر کو ہدایت

پیر 31 مارچ 2014 06:48

لندن،اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)حکومت پاکستان نے برطانیہ میں مسلمان قیدیوں کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔اس حوالے سے برطانیہ میں موجود پاکستانی سفیر سے اعدادوشمار طلب کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ برطانیہ میں 12 ہزار مسلمان قیدیوں کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے جس میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ باقی لوگوں کا تعلق بنگلہ دیش ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے برطانیہ میں پاکستان کے سفیر سے اس حوالے سے اعدادوشمار طلب کئے ہیں اور ان کوقیدیوں بارے اقدامات کرنے کا بھی کہا ہے ۔قیدیوں کو جہاں تک ہو سکے قانونی امداد بھی فراہم کی جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :