آرمی چیف کا بہاولپور کا دورہ ،تیسری فوجی پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت

منگل 1 اپریل 2014 06:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 24سے31مارچ تک بہاولپور میں منعقدہ تیسری فوجی جسمانی پھرتی اور لڑاکا مہارت سسٹم(پی اے سی ای ایس) چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیمپئن شپ میں مختلف ایونٹس میں فوج کی تمام 11بہترین ٹیموں نے حصہ لیا،پی اے سی ای ایس کا مقصد فوج میں جسمانی تربیت کو بہتر بنانا ہے،یہ پروگرام جدید سائنسی ٹیکنیکس سے لیکر گروپ کی بنیاد پر ترقی کی بجائے انفرادی طور پر توجہ مرکوز کرکے ہر ایک فوجی کو زبردست فٹنس معیارات پر پورا اترنے میں معاونت فراہم کرتا،اختتامی تقریب میں دوران جنگ زخمی ہونے والے فوجیوں کی جانب سے پیرالمپکس کھیلوں کا مظاہرہ،مارشل آرٹس اورحالیہ نئے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والوں کی جانب سے انفرادی طور پر زبردست کارکردگی کا مظاہرہ نمایاں تھا،چیف آف آرمی سٹاف نے مقابلوں کے شرکاء کی جانب سے دکھائی گئی کارکردگی کے معیار کو سراہا اور زور دیا کہ ایک فوجی کیلئے جسمانی فٹنس اس کے بنیادی خاصوں میں سے انتہائی اہم ہوتا ہے،انہوں نے بالخصوص جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کے حوصلے اور مقابلے کے جذبے کو سراہا،بعد ازاں انہوں نے کامیاب اور رنراپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور مختلف ایونٹس میں بہترین انفرادی کارکردگی دکھانے والوں میں میڈلز تقسیم کئے،راولپنڈی کور نے تیسری آرمی پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ جیتی جبکہ گوجرانوالہ کور نے رنراپ ٹرافی حاصل کی،قبل ازیں بہاولپور پہنچنے پر آرمی چیف کا بہاولپور کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال نے استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :