آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرزکانفرنس آج ہوگی،اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

بدھ 9 اپریل 2014 06:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس(آج) بدھ کوہوگی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں (آج) بدھ کو کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ کانفرنسمیں طالبان کیساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سمیت اندرونی و بیرونی قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کانفرنسمیں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ یہ کور کمانڈرز کانفرنس ایسے وقت میں ہورہی ہے جب آرمی چیف نے گذشتہ روز اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور فوج کے وقار کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :