پیپلزپارٹی مرکز میں فرینڈلی اپوزیشن کاکرداراداکررہی ہے ،شجاعت حسین ، عمران خان سے اپوزیشن کے ناطے جوتوقعات تھیں وہ ان پرپورانہیں اترے۔ چمکنی میں پارٹی کے ضلعی صدور سے خطاب

بدھ 9 اپریل 2014 06:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء )مسلم لیگ (ق)کے مرکزی صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ اے پی سی میں مرکزی حکومت کو قیام امن کیلئے مذاکرات کے اختیارات دئیے آٹھ ماہ کے دوران کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اس کیلئے دعاہی کرسکتے ہیں پیپلزپارٹی مرکز میں فرینڈلی اپوزیشن کاکرداراداکررہی ہے عمران خان سے اپوزیشن کے ناطے جوتوقعات تھیں وہ ان پرپورانہیں اترے۔

پشاورکے علاقہ چمکنی میں پارٹی کے ضلعی صدور سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ اے پی سی میں مرکزی حکومت کو قیام امن کیلئے مذاکرات کے اختیارات دئیے آٹھ ماہ کے دوران کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اس کیلئے دعاہی کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرہم ووٹوں سے ہارجاتے توکوئی افسوس کی بات نہیں تھی انتخابی نتائج کے دوران ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اگرکوئی کمیشن بنا توپوزیشن واضح ہوجائیگی ہمیں جن سے انصاف کی توقع تھی وہ بڑے بے انصاف نکلے۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی علاقائی تعصب کو ہوانہیں دی ہمیشہ ملک کی مفادات کاسوچا ہے خیبرپختونخوا سب سے مشکل صوبہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہاں پر امن قائم کیاجائے ۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ق لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مشاہد حسین سید نے کہاکہ پارٹی کی ملک بھر میں تنظیم نو کاعمل عنقریب شروع کیاجائے گاخیبرپختونخوا کے عوام نے ملک کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ہمارے دور میں ملک نے بڑی ترقی کی تھی ان سے قبل جلسہ عام سے مسلم لیگ کے صدر انتخاب چمکنی،مرکزی سینئرنائب صدر اجمل وزیر اور طارق سواتی سمیت کئی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :